سرینگر// 2024کے پارلیمنٹ الیکشن کے معاملے میںجموں وکشمیر میں بھی سرگرمیاں تیز ،یکم دسمبر کوچیف الیکٹرول کی سربراہی میں میٹنگ منعقدہونے والی ہے جسمیں تمام بیس اضلاع کے ڈپٹی کمشنرشریک ہونگے اور اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں 8جنوری کو حتمی ووٹرلسٹ منظرعام پرلانے پولنگ بوتوں کاقیام اور دیگرمعاملالت زیر غور لائے جائینگے ۔ادھرلوگ سبہامیں بھی 2024کے پارلیمنٹ الیکشن میں میٹنگ منعقدہونے جارہی ہے جسمیں تمام سیاسی پارٹیوں کے ممبران کومدعو کیاجائیگا ۔جموںو کشمیرمیں لوگ سبہا الیکشن کے دوران 90لاکھ کے قریب رائے دہندگان اپنے ووٹ کااستعمال کرینگے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق ملک بھر کی طرح جموں کشمیرمیںبھی 2024کے پارلیمنٹ الیکشن کرانے کے لئے اب سرگرمیوں میں تیزی آتی جارہی ہے ۔ووٹرلسٹوںکوحتمی شکل دینے نئے ووٹروںکواندراج کرانے کے لئے پہلے ہی اقدامات اٹھائے گئے ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے 8جنوری کوچیف الیکٹرول افسر کی جانب سے 2024کے پارلیمنٹ الیکشن کرانے کے سلسلے میں میٹنگ منعقدہونے جارہی ہے او ریکم دسمبر کومنعقدہونے والی اس میٹنگ میں حساس انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کاقیام ووٹرلسٹوں کوحتمی شکل دینے الیکٹرانک وٹنگ مشینوں کی تربیت اوردوسرے امورات پرتبادلہ خیال کیاجائیگا ۔اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میںالیکشن اتھارٹی کے علاوہ تمام ڈپٹی کمشنر بھی شرکت کرینگے ۔2024کے پارلیمنٹ الیکشن میں 90لاکھ کے قریب رائے دہندگان کواپنے ووٹ کااستعمال کرنے کاحق ہوگا ۔ادھرلوگ سبہامیں بھی 2024کے پارلیمنٹ الیکشن کے سلسلے میں میٹنگ منعقد ہونے جارہی ہے جس میںتمام پارٹیوں کے ممبران کومدعوکیاجارہاہے اوراس الیکشن کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پرحزب اختلاف اورحزب اقتدار کے مابین میٹنگ کے دوران مختلف امورات پرتبادلہ خیال کیاجائیگا ۔واضح رہے کہ اپریل اور مئی میں 2024کے پارلیمنٹ الیکشن منعقد ہونے جارہے ہے اور آ نے والے تین ماہ کے دوران تمام انتظامات کوآخری شکل دی جائے گی تاکہ الیکشن کمشن ااف انڈیاکی جانب سے جب نوٹفکیشن جاری کی جائے گی تو الیکشن کرانے کے لئے راہ ہموار ہوگی۔










