مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ٹنگمرگ کا تفصیلی دورہ کیا

ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی اراکین ، پی آر آئی نمائندوں اور مقامی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

بارہمولہ// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ کلیدی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے اور رہائشیوں کے لئے دستیاب بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکے ۔دورے کے دوران مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ہینگ ٹنگمرگ میں پانی کی فراہمی کی سکیم کا معائینہ کیا جو جل جیون مشن کے تحت چلائی جارہی ہے ، گورنمنٹ مڈل سکول شرائے اور فاضلی کشمیری میموریل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول چمندیلورا کا معائینہ کیا اور ان کے کام کاج کے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے ہینگ میں پانی کی فراہمی کی سکیم کا معائینہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم بنیادی ڈھانچہ منصوبہ ہے جس کا مقصد یہاں کے مقامی لوگوں کو پانی کی دیرپا اور قابل اعتماد فراہمی فراہم کرنا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ایل جی کی قیادت والی اِنتظامیہ تمام رہائشیوں کو نل کا پانی جل جیون مشن کے تحت جموںوکشمیر کے دیہی گھرانوں کو فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔مشیر موصوف نے معائینے کے دوران جاری کاموں کا جائزہ لیا اور پروجیکٹ حکام اور عمل آوری ایجنسی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔ اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ اِس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کے مقامی لوگوں کو صاف پانی فراہم کیا جا سکے۔دریں اَثنأ ، مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے گورنمنٹ سکول شرائے اور فاضلی کشمیری میموریل گورنمنٹ ہائیر سکینڈر سکول کنڈیلورہ کا بھی دورہ کیا اور تعلیمی بنیادی ڈھانچہ اور طلباء کو فراہم کی جانے والی تعلیم کے معیار کا جائزہ لیا۔ مشیر موصوف کے دورے کا مقصد قیمتی آراء حاصل کرناتھا اور اِن شعبوں کی نشاندہی کریں جن میں طلباء کے مجموعی تعلیمی تجربے کو بڑھانے کے لئے بہتری کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے گورنمنٹ مڈل سکول شرائے میں سکول میں ساز گار تعلیمی ماحول کو برقرار رکھنے میں سکول کے عملے کی کوششوں کی سراہنا کی ۔اُنہوں نے اَساتذہ اور سکول اِنتظامیہ کے ساتھ اِستفساری گفتگو کرتے ہوئے ان کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ معیاری تعلیم فراہم کرنے اور طلباء کے لئے پرورش کا ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی لگن کو جاری رکھیں۔ اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں جو طلباء کی ہمہ گیر ترقی کے لئے ضروری ہیں۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے سکولی بچوں سے بھی بات چیت کی اور اِدارے کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں ان سے رائے طلب کی۔ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے فاضلی کشمیری میموریل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول چند یلورہ میں طلبا ء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں سکول کی فیکلٹی کے عزم کی سراہنا کی۔اُنہوں نے اَساتذہ کے لئے جدید تدریسی طریقہ کار اور ٹیکناجیوں سے باخبر رہنے کے لئے مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے فیکلٹی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ترقی کی بنیاد ہے اور حکومت پورے جموںوکشمیر میں این اِی پی ۔2020 کے مطابق ایک جامع اور افزودہ تعلیمی نظام کو فروغ دینے کے لئے وقف ہے۔اُنہوں نے اِدارے کی فیکلٹی پر زو ر دیا کہ وہ این اِی پی ۔2020 کے عمودی اَصولوں کے مطابق طلباء کو تعلیم اور بااختیار بنائیں تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے علم اور ہنر حاصل کرسکیں۔مشیر موصوف نے سکولوں کے دوروں کے دوران بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کا بھی نوٹس لیا اور سکول اِنتظامیہ کو تعلیمی ماحول کو بڑھانے کے لئے ضروری وسائل فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا یقین دِلایا۔بعد میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے دورے کے دوران ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی ممبران ، پی آر آئی نمائندوں ، ممتاز شہریوں اور علاقے کے دیگر مقامی لوگوں کے ساتھ بھی تفصیلی بات چیت کی اور علاقے کے ترقیاتی منظر نامے کا جائز ہ لیا۔اُنہوں نے ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹنگمرگ میں لوگوں کے معیار زندگی کو بلدن کرنے کے لئے پُر عزم ہے اور اِس علاقے میں معیاری تعلیم اور دیگر ضروری خدمات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت دیرپا ترقی کو فروغ دے رہی ہے اور ہمارے طلباء کے لئے تعلیمی سہولیات اور یہاں شہریوں کے لئے صحت سہولیات کو بہتر بنارہی ہے۔پی آر آئی نمائندوں اور مقامی لوگوں نے متعدد مسائل اور مطالبات مشیر موصوف کو گوش گزار کئے اور ان کے فوری ازالے کا مطالبہ کیا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے جبکہ اُنہوں نے متعلقہ اَفسروں کو موقعہ پر ہی بعض مسائل کے حل کے لئے ہدایات بھی جاری کیں۔