جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج جموںوکشمیر پولیس کے حال ہی میں ترقی پانے والے اِنسپکٹر راکیش کمار کو اعزاز سے نوازا۔اِس موقعہ پر آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی ایس ایس پی راجیش شرما ، سپیشل ڈیوٹی کے آفیسر جوگندر سنگھ رائے اور مشیر کے ذاتی شعبہ کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پر راجیو رائے بھٹناگر نے آفیسر سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد دی ۔ اُنہوں نے آفیسر کو مشورہ کیا کہ وہ محکمہ اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اِسی جذبے اور لگن کے ساتھ کام کریں۔ یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ یہ آفیسر فی الحال مشیر راجیو رائے بھٹنا گر کے ساتھ رابطہ آفیسر کے طور پر اَپنے فرائض اَنجام دے رہا ہے ۔










