مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموں وکشمیر میں جے جے ایم کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیورائے بھٹناگرنےسول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر میں جل جیون مشن ( جے جے ایم ) کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک تفصیلی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا ، سیکرٹری جل شکتی محکمہ ، مشن ڈائریکٹر جے جے ایم ڈاکٹر جی این ایتو ، جل شکتی کے تمام وِنگوں کے چیف اِنجینئر ، تمام اَضلاع کے سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئروں اور دیگر متعلقہ اَفسروں نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔مشیرموصوف نے میٹنگ میں جے جے ایم کے تحت کاموں کو اَنجام دینے اور معاہدوں کو حتمی شکل دینے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے جے جے ایم کے تحت پائیپوں کی خریداری کے سلسلے میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے علاوہ ٹینڈرنگ کی صورتحال ، بولیوں کی جانچ اور سول ورکس کی الاٹمنٹ کا بھی جائزہ لیا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اَفسروں سے خطاب کرتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ مشن کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون کے ساتھ کوشش کریں۔ اُنہوں نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ جے جے ایم کے تحت مختلف پروجیکٹوں کو اَنجام دینے میں اَپنی کوششوں کو زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ جموںوکشمیر کے ہرگھر کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے اور ہر دیہی گھرانے کو فنکشنل ہائوس ہولڈ ٹیپ کنکشن ( ایف ایچ ٹی سی ) فراہم کرنے کا ہدف حاصل کیاجائے۔اُنہوں نے جے جے ایم کے مختلف اجزأ جیسے بورویل ، ٹیوب ویل اوور ہیڈ ٹینک اور ریت کے فلٹریشن پلانٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ ٹینڈرنگ اور جانچ کے عمل کو تیز کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ الاٹ شدہ کام مقررہ مدت کے اَندر مکمل ہوں ۔ اُنہوں نے اَفسران پر بھی زور دیا کہ وہ عملدر آمد کے عمل میں شفافیت اور جواب دہی کی اعلیٰ سطح کو برقرار رکھیں اور مختلف کاموں کی تکمیل کے لئے مقررہ کردہ ٹائم لائنز کو پورا کریں۔اُنہوں نے مشن کی کامیابی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے بروقت پروجیکٹ پر عمل در آمد ، مؤثر نگرانی اور شفاف رپورٹنگ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنا کر عام لوگوں بالخصوص دیہی علاقوں کے معیار زندگی کو بڑھانے میں مشن کے اہم کردار پر زور دیا۔میٹنگ میں کئی قابل ذِکر کار نامے پیش کئے گئے جن میں واٹر سپلائی کی متعدد سکیموں کی تکمیل ، پانی صاف کرنے کے نظام کی تنصیب اور پانی کی فراہمی کے نظام کی دیرپا کو یقینی بنانے کے لئے مقامی دیکھ ریکھ کرنے والی ٹیموں کی تربیت شامل ہیں۔