جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور رائے بھٹناگر نے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے آرتھوپیڈکس کے سربراہ ڈاکٹر شیلندر شرما کے اِنتقال پر گہر ے دُکھ کا اِظہار کیا ہے جن کا آج صبح دِل کا دورہ پڑنے سے اِنتقال ہوگیا۔اَپنے تعزیتی پیغام میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ مرحوم بہت ہی سرشار طبی پیشہ ور تھے جنہوں نے ہمیشہ اَپنی خدمات پور ی ایمانداری او ردیانتداری سے اَنجام دیں۔مشیر موصوف نے ان کی وفات کو جموںوکشمیر کے طبی برادری کے لئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مرحوم کی روح کے اَبدی سکون کے لئے دعاکی اور سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا ہے۔دریں اثنا، سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے بھی ڈاکٹر شیلندر شرما کے اِنتقال پر تعزیت کا اِظہار کیا ہے۔سیکرٹری موصوف نے انہیں ایک نیک اِنسان اور ایک سرشار ڈاکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر نے اَپنے مریضوں کی بہت خدمت کی ہے اور ان کے نرم رویے کو ان کے ہم عمر گروپ او رطبی برادری میں سراہا جارہا ہے۔










