جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ سکل ڈیولپمنٹ منصوبوں کی تشکیل اور سکلنگ ایکو سسٹم کو اَپ گریڈ کرنا وقت کی ضرورت ہے کیوں کہ یہ کسی بھی خطے کی ترقی کا مرکز ہے۔مشیر موصوف نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں رامد ا ہوٹل میں مہاتما گاندھی نیشنل فیلو شپ ( ایم جی این ایف ) کے فیلوز کے لئے ایک ورکشاپ کم ٹیکنیکل سیشن اور اکیڈمک ماڈیول پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔میٹنگ میں ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں پروفیسر بی ایس سہائے، مشن ڈائریکٹر جے کے سکل ڈیولپمنٹ مشن محترمہ لینا پادھا، چیئرپرسن ایگزیکٹیو ایجوکیشن آئی آئی ایم جموں ڈاکٹر پنکج اگر وال ، پروگرام منیجر آئی آئی ایم جموں ڈاکٹر شاہد جبران ، ایم جی این ایف سکالر شپ کے فیلوز اور دیگر متعلقین موجود تھے۔مشیر راجیو راجے بھٹناگر نے ایم جی این ایف کے فیلوز سے خطاب کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ مسائل پر توجہ دینے کے بجائے حل پر توجہ دیں۔اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ فیلو شپ سے استفادہ کریں اور اَپنے اَپنے اَضلاع میں ہنرمندی کا آئینہ بننے کی کوشش کریں۔مشیر موصوف نے مزید کہا کہ فیلوز کے تیار کردہ سکل ڈیولپمنٹ پلان مختلف اَضلاع کے ہنرمندی او رترقی کے منظر نامے کو زبردست فروغ دیں گے ۔اُنہوں نے فیلوز کو مشورہ دیا کہ وہ سکل ڈیولپمنٹ پلان تیار کرتے ہوئے آئی آئی ایم جموں کی مہارت سے اِستفادہ کریں۔ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں نے اَپنے خطاب میں سکلنگ پہل او رآگے بڑھنے کے لئے فیلوز کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بات کی ۔اُنہوں نے فیلوز کو مزید محنت کرنے اور وسیع ذہینت کے ساتھ چیلنجوں کا سامنا کرنے کی ترغیب دی۔ورکشاپ میں پروگرام منیجر ڈاکٹر شاہد جبران نے تمام معززین کو خوش آمدید کہا اور انہیں ایم جی این ایف پروگرام کے بارے میں جانکاری دی ۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر کے تمام اَضلاع ، لیہہ ، پانڈی چیری ، مغربی بنگال اور چندی گڈھ میں فیلوزسے کئے گئے کام پر بھی بات کی۔فیلوز نے فیلڈ میں اَپنے تجربات اور اَضلاع میں شروع کئے گئے کام کو شیئر کیا ۔مشیر موصوف نے فیلوز کے ساتھ بات چیت کی۔










