ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

مشن یوتھ کے ذریعے حکومت جموں کشمیر کے نوجوانوں کو سماجی و اقتصادی بااختیار بنانے کی مہم چلا رہی ہے

2021-22 کے دوران 30 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو براہ راست ذریعہ معاش فراہم کیا گیا

سرینگر// حکومت جموں و کشمیر سماجی و اقتصادی تبدیلی کو آگے بڑھانے کیلئے ہدفی اسکیموں کے ساتھ نوجوانوں کی ہنر مندی اور خود روز گار پر مشن یوتھ پروگرام کے ساتھ خصوصی زور دے رہی ہے ۔ حکومت نے اقدامات کے اثرات کا جائیزہ لینے کی ہدایت دی ہے اور اسٹیک ہولڈرز سے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ہنر مندی کے پروگراموں /اسکیموں میں کارپوریٹ مشغولیت کو بڑھانے کیلئے تمام راستے تلاش کرنے کیلئے کہا ہے ۔ حکام کے مطابق سال 2021-22 کے دوران 30ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو ، جن میں 12 ہزار سے زیادہ لڑکیاں شامل ہیں ، کو براہ راست ذریعہ معاش فراہم کیا گیا ہے ۔ مشن یوتھ نے بی ایس ای انسٹی ٹیوٹ ، آئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن ، اشوک لی لینڈ ، وپرو وغیرہ سمیت ملک کے نامور اداروں /تنظیموں کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے جس کا مقصد بی ایف ایس آئی ، روبوٹکس ، مصنوعی ذہانت وغیرہ جیسے اعلیٰ روزگار کے امکانات کے شعبوں میں نوجوانوں کو ہنر مندی کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔ 2021-22کے دوران 10ہزار سے زیادہ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو مارکیٹ سے چلنے والی ہنر مندی کی تربیت فراہم کی گئی ۔ مشن یوتھ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے سی ای او نے بتایا کہ ممکن سکیم کے تحت مالی سال 2021-22 کے دوران 2022 گاڑیوں کے ہدف کے مقابلے میں نوجوانوں کو خود روز گار کیلئے 3651 گاڑیاں فراہم کی گئیں ۔ تیجسوینی کے تحت 2022کے ہدف کے مقابلے مالی سال 2021-22کے دوران پروگرام کے تحت تقریباً 2443نوجوان لڑکیوں کو مدد فراہم کی گئی ۔ 5237لڑکیوں سمیت 11725 سے زائد نوجوانوں کو اپنی مرضی کے مطابق مارکیٹ سے چلنے والی تربیت فراہم کی گئی ۔ 251لڑکیوں سمیت 910 امیدواروں کو مسلح افواج میں اگنی ویر کے طور پر شامل کرنے کیلئے بھرتی کے عمل کو قابل بنانے کیلئے ضروری تربیت فراہم کی جا رہی ہے ۔ پرواز سکیم کے تحت نامور اداروں میں مشن یوتھ کے ذریعے نوجوانوں کی کوچنگ کی جا رہی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت سول سروسز اور این ای ای ٹی جے ای ای کیلئے کوچنگ فراہم کی جاتی ہے ۔ مناسب طور پر مشن یوتھ یو ٹی انتظامیہ کا ایک پرجوش پروگرام ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو کثیر جہتی حکمت عملی کے ذریعے جموں و کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مثبت طور پر شامل کرنا ہے جس میں خاص طور پر ہنر مندی کی ترقی ، ذریعہ معاش پیدا کرنے ، تعلیم ، تفریح اور کھیل کے شعبوں میں تمام ضروری منظم مداخلتیں شامل ہیں ۔ مشن یوتھ کے تحت کام کرنے والے علاقوں میں موجودہ مسابقتی امتحانات اور پیشہ وارانہ کورسز کیلئے رہائشی کوچنگ اداروں کا قیام ، جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں ڈسٹرکٹ یوتھ سینٹرز کا قیام اور اپریشنلائزیشن ، تعلیم ، کیرئیر کاؤنسلنگ اور مارکیٹ سے چلنے والے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام ، تفریح ، سماجی مشغولیت اور کھیل ، یوتھ انوویشن پروموشن پروگرام روزی روٹی جنریشن پروگراموں کے اہداف پر عمل درآمد ہے ۔ مشن یوتھ تمام بیروزگار نوجوانوں کے بائیو ڈیٹا کے ساتھ ڈیٹا بیس بنانے پر بھی کام کر رہا ہے تا کہ ان کی مہارت کے سیٹ اور بنیادی صلاحیتوں کے مطابق اس پروگرام کے تحت معقول ملازمتیں تلاش کرنے میں ان کی مدد کی جا سکے ۔ یہ کہنا مناسب ہو گا کہ مشن یوتھ نے جموں و کشمیر میں نوجوانوں کی ترقی کے منظر نامے کو ایک قابل ذکر انداز میں بدل دیا ہے ۔