شامل کر کے متحرک کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے
سری نگر//مشن یوتھ جموںوکشمیر کی سماجی و اِقتصادی تبدیلی کے لئے جموںوکشمیر کے نوجوانوں اوررَضاکاروں کو مثبت کاموں میں شامل کر کے متحرک کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے ۔ایک آفیسر نے کہا،’’ یوتھ کلب جموںوکشمیر کی نوجوان پود کو مشن یوتھ پہل کے تحت معاشرے میں اَپنا حصہ اَدا کرنے اور خود نمو حاصل کرنے کا موقعہ فراہم کرتے ہیں۔یہ کلب پنچایتوں اور ضلعی اِنتظامیہ کے پُرجوش اور متحرک شراکت داروں کے طور پر اِ س بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ گورننس مؤثر طریقے سے نچلی سطح تک پہنچ جائے۔آفیسر نے مزید کہا کہ یوتھ کلبوں سے حکومت نہ صرف روزگار اور خود روزگار کی مختلف سکیموں کے بارے میں بیاری پیدا کر رہی ہے بلکہ جموںوکشمیر یوٹی کے نوجوانوں او رخواتین کو اَپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے متحد کر رہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ سماجی خدمت کے لئے نوجوانوں کی وابستگی ، قومی یکجہتی ترقی یافتہ جموںوکشمیر کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ،’’ یہ کلب نہ صرف اَپنی ساخت کی وجہ سے بلکہ مختلف شعبوں میں قیادت فراہم کرنے اور کاروباری عزم کے اعتبار سے بھی منفرد ہیں۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ 74,000 سے زیادہ ممبران ہزاروں دوسرے لوگوں کے لئے اُمید کی کرن بن گئے ہیں۔ نوجوان اَب ایک پُر اَمن اور خوشحال جموںوکشمیر کی تعمیر کے عمل میں سرگرم شراکت دا ر ہیں۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ 20اَضلاع سے زائد اَز 74,771 نوجوانوں نے یوتھ کلبوں میں شمولیت اِختیار کی ہے جو نوجوانوں کو حقیقی چیلنجوں سے نمٹنے اور بامقصد تبدیلی لانے کے موقعہ فراہم کرنے میں اہم کردار اَدا کر رہے ہیں۔ 20 اَضلاع میں کل 4,522 یوتھ کلب بنائے گئے ہیں جن میں زیادہ سے زیادہ 9,000 نوجوانوں نے پونچھ ضلع میں داخلہ لیا ہے۔اِن کلبوں کے نوجوان جو رضاکارانہ قائدین اور تبدیلی سازوں کے طور پرایک شہری شناخت کو باقاعدگی سے تیار کرتے ہیں اور اس لئے سماجی طور پر زیادہ متحرک ہو جاتے ہیں۔ وہ نئی سوشل سکلز بھی سیکھتے ہیں جو ماہرین تعلیم، کام کی جگہ اور ان کی ذاتی زندگی میں کامیابی کے لئے ضروری ہیں۔ اِس طرح یوتھ کلب نوجوانوں میں زندگی کی تبدیلی پیدا کرنے میں اہم کردار اَدا کر رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں ان کی مجموعی شخصیت کی نشوونما ہوتی ہے جو کہ یوتھ کلبوں کو چلانے والے مشن یوتھ کا بنیادی ایجنڈا ہے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاکی سربراہی میں مشن یوتھ کی گورننگ باڈی نے17 ؍جون 2021 ء کو منعقدہ اَپنی پہلی میٹنگ میں یوتھ کلب کے اَقدام کو منظوری دی تھی۔










