بارہمولہ//مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن ڈاکٹر جی این ایتو نے آج سرکاری طور پر سیر جاگیر واٹر سپلائی سکیم (ڈبلیو ایس ایس) کو مقامی باشندوں کے حوالے کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس اہم پروجیکٹ کا حال ہی میں ایس کے آئی سی سی سے اِی ۔اِفتتاح کیا تھا اور اسے 222.54 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد کمیونٹی کے لئے قابل اعتماد اور محفوظ پینے کے پانی کو یقینی بنانا ہے۔تقریب کے دوران ڈاکٹر جی این ایتونے رہائشیوں کے معیارِ زندگی پر سیر جاگیر ڈبلیو ایس ایس کے تبدیلی کے اثرات پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام ہر دیہی گھر کو پینے کے صاف پانی تک رسائی فراہم کرنے کے جل جیون مشن کے ویژن کو پورا کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔مقامی باشندوں نے ایل جی اِنتظامیہ اور متعلقہ محکمے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ضروری وسائل کو ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے ان کی مخلصانہ کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس منصوبے کی کامیاب تکمیل اور حوالگی خطے میں پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے جاری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتی ہے۔ڈاکٹرجی این ایتو نے پانی کی فراہمی کی صد فیصد حاصل کرنے کے لئے جے جے ایم کے عزم کا اعادہ کیا اور اس اَقدام کو عملی جامہ پہنانے میں ان کی حمایت اور تعاون کے لئے تمام شراکت داروں کا شکریہ اَدا کیا۔مزید برآں، ڈاکٹر جی این ایتونے پانی کے ذمہ دارانہ استعمال کی اہمیت پر زور دیا اور کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ پانی کو درست طریقے سے اِستعمال کریں اور آنے والے نسلوں کے لئے آبی وسائل کے تحفظ کے لئے کوششوں کی ضرور ت پر زور دیا۔اُنہوں نے رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانی کے کنکشن فوری طور پر رجسٹر کریں اور اس بات پر زور دیا کہ یہ اَقدام پورے خطے میں آبی وسائل کے مؤثر انتظام اور منصفانہ تقسیم کے لئے ضروری ہے۔










