مریضوں کو بڑی راحت ، سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی نے 90 معاملات کی منظوری دی

سری نگر//مریضوں کی ایک بڑی راحت دیتے ہوئے سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی جے اینڈ کے نے 90غیر متعینہ معاملات جیسے پیس میکر امپلانٹیشن ، اینڈوویسکو لر ٹریٹمنٹ ، سی آر ٹی ڈی کو آیوشمان بھارت ۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے مستفید ہونے والوں کو منظور ی دی۔یہ فیصلہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی یاسین محمد چودھری کی زیر صدارت میٹنگ میں لیا گیا۔میٹنگ میں ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ کارڈیا لوجی سکمز ڈاکٹر ہلال ،ایچ او ڈی کارڈیا لوجی سپر سپیشلٹی جموں ڈاکٹر سشیل ، ایچ او ڈی جی ایم سی جموں ریڈی ایشن آنکولوجی ڈاکٹر آشوتوش ، ڈیگر ایچ او ڈی اور ٹریشری کیئر ہسپتالوں کے اِنچارجوں ، ایڈمنسٹریٹر سکمز ڈاکٹر جی این یتونے شرکت کی ۔این ایچ اے ، ایس ایچ اے کے اَفسران ، بجاج الیانز اِنشورنس کے نمائندے نے بھی میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ میں اِس سکیم سے متعلق اَفسران ، ماہرین اور دیگر شراکت دار بھی موجود تھے۔اِن غیر متعینہ معاملات میں توسیع کا فیصلہ ایس ایچ اے کو مختلف سپیشلٹیز سے متعلق ایمپینلڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈروں سے یہ معاملہ موصول ہونے کے بعد لیا گیا۔جموں و کشمیر کے مریضوں کی بہتری کے لئے سکیم کے آپریشن میں مزید کارکردگی لانے کی خاطر ایس ایچ اے 409پیکیجوں کی نظرثانی شدہ شرح کے ساتھ نئے ہیلتھ بینیفٹ پیکجز 2.2 کا آغاز کرے گا۔سی ای او ایس ایچ اے نے تمام شراکت داروں کی جانب سے سرطان مریضوں کے علاج کے لئے نئے علاج / ادویات کو شامل کرنے کی تجاویز پر بھی زور دیا جو پہلے شامل نہیں کئے گئے تھے۔کمیٹی نے (ٹی ایم ایس) ٹرانزیکشن مینجمنٹ سسٹم میں سرجیکل میڈیکل پیکجوں کو جمع کرنے کی اجازت دینے کی بھی تجویز دی۔ یاسین چودھری نے ممبران سے کہا کہ وہ میڈیکل اور سرجیکل پیکجوں کو کلب کرنے کی تفصیلی رپورٹ این ایچ اے کو آگے جمع کرائیں۔جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے سکیم کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے یاسین چودھری نے تمام اراکین سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے زیادہ سے زیادہ فائدہ کے لئے اس کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔