مرکزی وزیر مملکت زراعت اور بہبودکساناںنے سری نگر میں زراعت ، باغبانی اور آئی سی ا ے آر۔ سی آئی ٹی ایچ کے کام کاج کا جائزہ لیا

سری نگر//مرکزی وزیر مملکت زراعت اور بہبود کساناں سشری شوبھا کرندلا جے نے منعقدہ ایک میٹنگ میں زراعت، باغبانی محکموں اور آئی سی اے آر ۔ سی آئی ٹی ایچ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر زراعت کشمیر ، ڈائریکٹر سینٹرل اِنسٹی چیوٹ آف ٹمپریٹ ہارٹی کلچر ( سی آئی ٹی ایچ) اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر نے سی ایس ایس ، ایچ اے ڈی ایف اور کریڈٹ سے منسلک سکیموں کے حوالے سے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن مرکزی وزیر مملکت کے سامنے پیش کی۔مرکزی وزیر مملکت نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مختلف باغبانی اور زرعی فصلوں کی قدر میں اِضافے سے متعلق پروجیکٹ جمع کرنے پر زور دیا تاکہ کسان کمیونٹی کی سماجی و اِقتصادی ترقی حاصل کی جاسکے ۔ اُنہوں نے شرکأ پر زور دیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ خطے کی کسان کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف سکیموںاور پروگراموں کی عمل آوری میں پی آر آئی نمائندوں کوشامل کریں۔مرکزی وزیر مملکت زراعت اور بہبود کساناں سشری شوبھا کرندلا جے نے اَفسروں سے کہا کہ وہ پنچایت سطح پر کسانوں میں بیداری بڑھائیں تاکہ مختلف پروگراموں کے تحت مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسروں کو مرکزی وزارتِ زراعت اور بہبود کساناں کی طرف سے جموںوکشمیریوٹی میں زراعت ، باغبانی اور دیگر متعلقہ شعبوں کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا۔