dooran

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے جموں وکشمیر ، لداخ یوٹیز کیلئے این بی ایس یو ٹریننگ پیکیج پر ٹی او ٹی شروع کیا

سری نگر//نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت میٹرنٹی اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سروسز فراہم کرنے کے مشن کے ساتھ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے نیشنل ہیلتھ مشن جے اینڈکے اور ناروے اِنڈیا پارٹنر شپ انیشی ایٹوکے اشتراک سے سری نگر میں جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیز کے تمام اَضلاع کے ماہرین اطفال ، میڈیکل اَفسران اور سٹاف نرسوں کے لئے پروگرام کا آج تین روزہ تربیت کا آغاز کیا۔اِس موقعہ پر مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے یاسین ایم چودھری مہمانِ خصوصی اورمشن ڈائریکٹر این ایچ ایم یوٹی آف لداخ ڈاکٹر اِفتخار احمد چودھری مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔اِس موقعہ پر یاسین ایم چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر میں حالیہ برسوں میں بچوں کی صحت سے متعلق اشاریوں کی تعداد میں غیر معمولی بہتری دیکھی گئی ہے ۔ حال ہی میں جاری کردہ ایس آر ایس 2020کے اعداد و شمار کے مطابق بچوں کی اَموات کی شرح ( آئی ایم آر ) یوٹی میں 20سے 17 فی 1000 زندہ پیدائشوں میں 3پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچوں کی بقا مرکزی حکومت کی اعلیٰ ترجیحات میں سے ایک ہے اور این ایچ ایم کے تحت مختلف سطحوں پر نوزائیدہ خدمات فراہم کرنے کے لئے فیسلٹی بیسڈ نیوبورن کیئر نیٹ ورک (ایس این سی یوز/ این بی ایس یوز اور این بی سی سی )قائم کیا گیا ہے ۔نوزائیدہ سٹیبلائزیشن یونٹس ( این بی ایس یو) سہولیت پر مبنی نوزائیدہ بچوں کی دیکھ ریکھ کا ایک اہم حصہ ہے ۔تاہم یہ یونٹس بدستور کم اِستعمال ہوتے رہتے ہیں جس کی ایک اہم وجہ ان یونٹوں میں کام کرنے والے ہیلتھ کیئرفراہم کرنے والوں کے اعتماد کی کمی اور ناقص مہارت ہے۔ان یونٹوں کو بحال کرنے کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طو رپر ڈاکٹروں او رنرسوں دونوں کے لئے ایک نیا این بی ایس یو ’’ ٹریننگ پیکیج ‘‘ تیا ر کیا گیا ہے جو چائلڈ ہیلتھ ڈویژن ، مرکزی حکومت وزارت صحت و خاندانی بہبود نے ناروے اِنڈیا پارٹنر شپ انیشی ایٹو ( این آئی پی آئی ) اور دیگر تکنیکی تعاون سے تیار کیا ہے ۔ ماہرین جس کا مقصد ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والوں کو این بی ایس یو میں موجود کسی بھی نوزائیدہ کے بہترین اِنتظام کے لئے ضروری علم او رمہارت کے ساتھ بااِختیار بنانا ہے جس سے نومولود کی صحت کی حالت میں بہتری آئے گی۔حکومت کی جانب سے شرکأ کو تربیت فراہم کرنے کے لئے مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے ملک کے مختلف حصوں سے جموںوکشمیر یوٹی میں نوزائیدہ اور بچوں کی اَموات کی شرح کو مزید کم کرنے کے لئے بیمار نوزائیدہ کے علاج او راستحکام میں خصوصی تربیت کے لئے میڈیکل کالجوں او ردسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹیوں کے ماہر ٹرینروں کو تعینات کیا ہے ۔ اِس تربیتی پیکیج سے بچوں کی ایک بڑی تعداد ذیلی ضلعی سطح پر معیاری دیکھ ریکھ حاصل کرے گی ۔ اِس طرح ضلعی سطح کی سہولیات کے حوالے اور زیادہ بوجھ کو روکا جائے گا جس کے نتیجے میں نوزائیدہ بچوں کی بقاء میں کافی حد تک بہتری آئے گی۔اِس موقعہ پر موجود دیگر اَفراد میں ٹیکنیکل کنسلٹنٹ ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیو وشال کٹاریہ ، ڈویژنل ماڈل آفیسر این ایچ ایم کشمیر ڈاکٹر مصباح صمد ، اسٹیٹ پروگرام منیجر این آئی پی آئی جے اینڈ کے ڈاکٹر مشتاق احمد ڈار اور این ایچ ایم جے اینڈ کے اور دیگر سینئر اَفسران شامل تھے۔