مختلف عوامی وَفود بشمول میڈیکل فیکلٹی ایسو سی ایشن گورنر سے ملاقی

مختلف عوامی وَفود بشمول میڈیکل فیکلٹی ایسو سی ایشن گورنر سے ملاقی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے راج بھون میںمختلف عوامی وَفود بشمول میڈیکل فیکلٹی ایسو سی ایشن ، خدمات خلق سوسائٹی ، طلبا ء کے وفدملاقی ہوئے۔گورنمنٹ میڈکل اینڈ ڈینٹل کالج سری نگر کی میڈکل فیکلٹی ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے صدر ڈاکٹر سیّد سجاد نذیر کی قیادت میں ڈاکٹر محمد سلیم ایتو اور ڈاکٹر ظفر سلیم کھانڈے پر مشتمل لیفٹیننٹ گورنر کو جی ایم سی / جی ڈی سی سری نگر کے فیکلٹی ممبران کا تنخواہوں میں تفاوت اور ملازمت کے دیگر معاملات کو اُجاگر کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وَفد کے اَرکان کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے اُنہیں یقین دِلایا کہ اُن کی جانب سے سے پیش کردہ مسائل کو ان کے جلدازالے کے لئے احتیاط سے دیکھا جائے گا۔اِسی طرح کشمیر کے طالبات کے ایک وَفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو نوجوانوں سے متعلق مسائل سے متعلق جانکاری دی ۔ اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو کووِڈ وَبائی اَمراض کے دورانِ طلباء کے لئے کمیونٹی کلاسوں کو منعقد کرنے کے علاوہ ماحولیاتی مسائل اور منشیات کی لت کے بارے میں بیداری پھیلانے کی اَپنی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوان طلباء کے معاشرے کی خدمات میں اَدا کئے گئے کردار کو سراہا۔ اُنہوں نے اُنہیں مشورہ دیا کہ وہ حکومت کے نوجوانوں پر مبنی پروگراموں کے بارے میں لوگوں تک پہنچیں بالخصوص جن کا مقصد خواتین کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے ایک مثالی ، صنف پر مشتمل ماحولیاتی نظام بنانا ہے۔اِس دوران خدمت خلق سوسائٹی کے ڈاکٹر شیراز میر اور اعجاز احمد بڈھانہ نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور عوامی اہمیت کے مختلف مسائل گوش گزار کئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کوبغور سنا اور انہیں جائز مسائل اور مطالبات کے ازالے کا یقین دِلایا۔