سری نگر//محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن ( ڈی ڈبلیو پی ) نے ’’ وائلڈ لائف وِیک ‘‘ کے موقعہ پر 4؍ اَکتوبر 2022ء کوہو کر سر ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزروکے کیمپنگ گرائونڈ میں جی ایچ ایس سویۂ بُگ اور ہائی سکول آرتھ کے اشتراک سے ایک مذاکرہ کا اِنعقاد کیا۔تقریب میں پنچایت ممبران ، مختلف این جی اوز ، وائلڈ لائف دوست ، طلباء ، رینج آفیسر ، وائلڈ لائف پروٹیکشن رینج لیکس( ہو کر سر ) اور محکمہ مختلف اَفسران اور ملازمین نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر رینج آفیسر لیکس ساجد فاروق نے کہا کہ ویٹ لینڈز اِنسانی بقا ٔ کے لئے بہت ضروری ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ویٹ لینڈز دُنیا کے سب سے زیادہ پیداواری ماحول اور حیاتیاتی تنوع کا گہوارہ ہیں جو پانی اور پیداواری صلاحیت فراہم کرتے ہیں جس پر پودوں اور جانوروں کی لاتعداد اَقسام کی بقاکا انحصار ہے۔ہوکر سر ویٹ لینڈ کے اِرد گرد ایک صفائی مہم بھی چلائی گئی جس میں ہو کر سر ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو کے زینہ کوٹ اور سویۂ بُگ بیٹس سے ٹھوس فضلہ کو ہٹاکر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا گیاہے۔مزید برآن ، بیداری مہم بھی چلائی گئی جس کے دوران ویٹ لینڈ کے اَطراف میں رہنے والے لوگوں سے درخواست کی گئی کہ وہ ’’ ہو کر سرویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو‘‘ کو پولی تھین سے ک رکھیں۔










