بالائی علاقوں میں برفباری،میدانی علاقوںمیں بارشیں
سری نگر//جمعرات اورجمعتہ المبارک کی درمیانی رات گلمرگ،سونہ مرگ ،مژھل،گریز،رازدان ٹاپ،زیڈگلی ٹنگڈار اور کچھ دیگر بالائی علاقوں میں شروع ہوئی برف باری نیز جمعہ کے روز سری نگراورشمالی کشمیرسمیت متعددمیدانی علاقوںمیں بارشوں کاسلسلہ شروع ہونے کے بعدکشمیر وادی میں معمول کی عوامی نقل وحمل ،کاروباری سرگرمیاں اورٹرانسپورٹ سروس میں خلل پڑا۔حکام نے تازہ برف باری کی وجہ سے بانڈی پورہ،گریز روڑکیساتھ ساتھ کپوارہ مژھل سڑک اورکپوارہ کرناہ شاہراہ کوبھی ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کر دیا جبکہ سری نگرلیہہ شاہراہ پربھی ٹریفک کی آواجاہی عارضی طورپرروک دی گئی ۔تاہم سری نگرجموں قومی شاہراہ پرگاڑیوںکی آمدورفت میں کوئی خاص رکائوٹ پیدانہیں ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعرات کورات دیرگئے کشمیرکے بالائی علاقوںمیں برف باری کاسلسلہ شروع ہوا،جو رات بھر وقفے وقفے سے جاری رہا۔ گلمرگ،سونہ مرگ ،مژھل،گریز،رازدان ٹاپ،زیڈگلی ٹنگڈار اور کچھ دیگر بالائی علاقوں میں برف باری جاری رہنے کیساتھ ہی سری نگر اورشمالی کشمیرمیں جمعہ کی دوپہربارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا۔اسے پہلے محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں خبردارکیاتھاکہ جمعہ کوشمالی کشمیرمیں برف باری ہوسکتی ہے جبکہ وادی کے باقی علاقوںمیں ہلکی اوردرمیانہ درجے کی بارشیں ہونے کاامکان ہے ۔شمالی کشمیر کے تینوں اضلاع بارہمولہ ،بانڈی پورہ اورکپوارہ کے بالائی علاقوں گلمرگ ،مژھل،گریز،رازدان ٹاپ،زیڈگلی ٹنگڈاروغیرہ کیساتھ ساتھ سونہ مرگ گاندربل اورزوجیلادرے پربھی جمعرات اورجمعتہ المبارک کی درمیانی رات شروع ہوئی برف باری کاسلسلہ جمعہ کے روز جاری رہا۔تازہ برف باری اوربارشوں کی وجہ سے شمالی کشمیرکے تینوں اضلاع میں معمول کی عوامی نقل وحمل ،کاروباری سرگرمیاں اورٹرانسپورٹ سروس میں خلل پڑاجبکہ حکام نے بانڈی پورہ،گریز روڑکیساتھ ساتھ کپوارہ مژھل سڑک اورکپوارہ کرناہ شاہراہ کوبھی ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کر دیااورساتھ ہی سری نگرلیہہ شاہراہ پربھی ٹریفک کی آواجاہی عارضی طورپرروک دی گئی۔حکام نے بتایا کہ کشمیر کے اونچے علاقوں میں کئی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی، جبکہ میدانی علاقوں میں کچھ حصوں میں جمعہ کو ہلکی بارش ہوئی۔حکام نے بتایا کہ صبح سویرے کشمیر کے بالائی علاقوں میں کئی علاقوں میں برف باری شروع ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ کپوارہ کے مژھل،ٹنگڈار ، گریزبانڈی پورہ، بارہمولہ میں گلمرگ کے مشہور سیاحتی مقام، گاندربل میں سونمرگ اور کچھ دیگر اونچائی والے علاقوں میں برف باری دیکھی گئی۔حکام نے بتایا کہ برف باری کی وجہ سے بانڈی پورہ،گریز روڑ کو ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ۔جبکہ غیرمصدقہ اطلاع کے مطابق کپوارہ مژھل سڑک اورکپوارہ کرناہ شاہراہ, سری نگرلیہہ شاہراہ پربھی ٹریفک کی آواجاہی عارضی طورپرروک دی گئی ۔تاہم سری نگرجموں قومی شاہراہ پرگاڑیوںکی آمدورفت میں کوئی خاص رکائوٹ پیدانہیں ہوئی ۔اس دوران مطلع ابروآلودرہنے کے بیچ جمعہ کی دوپہر سری نگر،بڈگام،گاندربل،بارہمولہ ،کپوارہ اوربانڈی پورہ کے علاوہ وادی کے کچھ دیگراضلاع کے میدانی علاقوںمیں ہلکی تادرمیانہ درجے کی بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیاجوشام دیرگئے تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔حکام نے بتایاکہ گریزبانڈی پورہ روڑ پر جمعہ کی صبح تک تقریباً7انچ ،گلمرگ میں 6انچ،سونہ مرگ میں4انچ،زوجیلا درے پرپانچ انچ اوردیگربالائی علاقوںمیں جمعہ کی صبح تک دوتا چار انچ تک برف جمع ہوئی تھی ۔










