سری نگر//ڈائریکٹوریٹ آف ٹوراِزم کشمیر کی طرف سے قومی یوم سیاحت منایا گیا۔اِس موقعہ کی مناسب سے ٹی آر سی سری نگر میں ایک تقریب کے ساتھ کئی تقریبات کا اِنعقاد کیا گیا۔اِس موقعہ پردیگر سرگرمیوں کے علاوہ سیاحتی شراکت داروں کے لئے ایک بی ایل ایس ورکشاپ اور بیداری کیمپ کا اِنعقاد کیا گیا۔کئی کریٹیکل کیئر ماہرین نے بنیادی زندگی کی مدد کی تکنیکوں ، کارڈیو پلمونری ری سسٹیشن اور بحالی کے دیگر ذرائع کے براہ راست مظاہرے کئے۔اِس موقعہ پر اَفسران نے خطاب کرتے ہوئے قومی یوم سیاحت منانے کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سیاحت ہر معاشرے کی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ورکشاپ کے اِنعقاد کا مقصد سیاحتی شعبے کے فیلڈ فنکشنز جیسے گائیڈز ، شکارا والوں وغیرہ کی مہارتوں کو بڑھانا تھا تاکہ سیاحوں کے تجربات میں مزید اِضافہ ہو۔اِس موقعہ پر محکمہ سیاحت نے سری نگر اور اس کے آس پاس کے مختلف ثقافتی مقامات کے دورے کا بھی اہتمام کیا تاکہ کشمیر کی سیاحت کے ورثے کی صلاحیت کو اُجاگر کیا جاسکے ۔ اِس موقعہ پر محکمہ کی جانب سے ٹی آر سی میں ایک فوٹو گیلری کا اہتمام کیا گیا ۔اِس موقعہ پر محکمہ نے گلمرک میں آئس سکیٹنگ مقابلہ اور چندن واڑی پہلگام میں آئس کلائمبنگ ایونٹ کا بھی اِنعقاد کیا تھا۔دریں اثنأ، ٹی آر سی سری نگر میں بھی قومی رائے یوم رائے دہندگان منایا گیا جس میں اَفسران نے قوم کی تعمیر میں ووٹ ڈالنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر محکمہ سیاحت کے اَفسران اور ملازمین نے ووٹروں سے عہد لیا اور الیکشن کمیشن کا ملی نغمہ بھی بجایا گیا۔










