ملازمین کے مہنگائی بھتے کی واگزاری میں تاخیر باعث تشویش

محکمہ سیاحت نے حادثے کا شکار سیاحوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کی

سری نگر//محکمہ سیاحت نے مغربی بنگال کے سیاحوں کے اس گروپ کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جو دوسرے دِن بجی بہاڑہ میں ایک المناک سڑک حادثے میں پھنس گیا تھا۔ضلع اننت ناگ کے بجی بہاڑہ علاقے میں ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے سے دو سیاح ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔حادثے کی اِطلاع ملتے ہی سیکرٹری سیاحت اور ناظم سیاحت کشمیر کی ہدایت پر محکمہ سیاحت کے فیلڈ اَفسران موقعہ پر پہنچ گئے اور ضلع اِنتظامیہ کے ساتھ مل کر اِمدادی کارروائیوں میں مدد کی۔بعد اَزاں ، ہلان ہونے والے دونوں سیاحوں کی لاشوں کو ان کے آخری رسومات کے لئے مغربی بنگال میں ان کے آبائی مقامات پر پہنچا دیا گیا۔ زخمیوں کو جائے وقوعہ سے نکال کر علاج کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔