power outage

محکمہ بجلی کا سرینگر شہر میں بجلی بندش کا شیڈول جاری

آج سے 15 جولائی تک مختلف علاقوں میں بجلی معطل رہے گی

سرینگر//کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے چیف انجینئر ڈسٹری بیوشن نے مختلف 33 کے وی بجلی لائنوں پر ضروری مرمتی اور دیکھ بھال کے کام کے پیش نظر سرینگر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں مرحلہ وار بجلی بندش کا شیڈول جاری کیا ہے۔یو این ایس کے مطابق اعلامیے کے مطابق 5 جولائی 2026 کو 33 کے وی جی آئی ایس خانیار۔بی اے ایم کے لائن کی بندش کے باعث صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک انڈسٹریز، راجہ کالونی، فردوس سنیما، زڈی بل، زونی مر، بی ایس این ایل ایکسچینج اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی۔اسی طرح 4 جولائی کو 33 کے وی خانیار۔ریناواری لائن پر کام کے باعث مسکین باغ، روزہ بل، مخدوم صاحب، حضرت بل، جوگی لنکر، جے ایل این ایم اسپتال، کنڈہ بل، حسن آباد اور ملحقہ علاقوں میں صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔محکمے کے مطابق 8 اور 11 جولائی کو 33 کے وی خانیار لائن اور 33 کے وی باغِ علی مردان خان۔ٹکان واری لائن کی بندش کے باعث مسکین باغ، روزہ بل، حضرت بل، کنڈہ بل، حسن آباد، جوگی لنکر، پلپورہ، سنگم، جے ایل این ایم اسپتال اور آس پاس کے علاقوں میں بھی اسی دوران بجلی کی سپلائی متاثر ہوگی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 13 اور 15 جولائی کو 33 کے وی کاودرہ۔مغل مسجد لائن اور 33 کے وی ایس ایچ پورہ لائن کی بندش کے باعث جمالٹہ، نواب بازار، زینہ کدل، فردوس کالونی، زالڈگر، نوہٹہ، نوہ کدل، ایم آر گنج، زڈی بل،کاک سرائے اور ملحقہ علاقوں میں صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی دستیاب نہیں ہوگی۔یو این ایس کے مطابق اسی طرح 4 جولائی کو 33 کے وی بمنہ۔بمنہ-I/II لائن اور 33 کے وی بمنہ۔کرنا نگر لائن پر مرمتی کام کے باعث حمدانیہ کالونی، ایچ آئی جی/ایم آئی جی کالونی، نندریش کالونی، غوثیہ کالونی، حمزہ کالونی، سر سید آباد، قمر واری، چھٹہ بل، ایس کے کالونی، توحید آباد، اقبال آباد، پی ڈی ڈی کمپلیکس، میڈیکل ہاسٹل، پنچی منڈی، بال گارڈن، پولیس لائنز، سول سیکریٹریٹ، گول مارکیٹ، گرو بازار، ٹنکی پورہ، شہید گنج اور ملحقہ علاقوں میں بھی صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔یو این ایس کے مطابق کے پی ڈی سی ایل نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ مرمتی کام کی تکمیل تک تعاون کریں، کیونکہ یہ بندش بجلی کے نظام کو مزید مستحکم اور قابل اعتماد بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔ محکمہ نے واضح کیا کہ موسم یا دیگر تکنیکی وجوہات کی بنا پر شیڈول میں ضرورت پڑنے پر تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔