بڈگام//آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر کنی ہامہ نے گورنمنٹ ہائی سکول کنی ہامہ میں ’’ انیمیا مُکت بھارت ‘‘ کے موضوع کے تحت ایک مفت میڈیکل کیمپ کا اِنعقاد کیا۔یہ کیمپ ڈائریکٹر محکمہ آیوش ڈاکٹر موہن سنگھ کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا جس کا مقصد خون کی کمی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور صحت مند کمیونٹی کو فروغ دینے کے لئے ضروری مداخلتیں فراہم کرنا تھا۔میڈیکل آفیسرآیوش ہیلتھ اینڈ ویویلنس سینٹر کنی ہامہ ڈاکٹر نصرت بشیر اور اُن کی ٹیم کے میڈیکل پریکٹیشنروں اور معاون عملے نے خون کی کمی اور صحت سے متعلق دیگر بیماریوں کی مفت سکریننگ فراہم کی جس سے مقامی باشندوںکے جلد تشخیص اور مداخلت کی سہولیت فراہم کی گئی۔ڈاکٹر نصرت بشیر اور اُن کی ٹیم نے خون کی کمی کے اِنتظام میں مہارت رکھنے والے مقامی باشندوں کو ماہرانہ مشاورت کے ساتھ ساتھ ذاتی رہنمائی اور علاج کے منصوبے بھی فراہم کئے۔دورانِ کیمپ رہائشیوں کو غذائی مشاورت کے سیشن بھی فراہم کئے گئے جس میں اُنہیں خون کی کمی سے نمٹنے کے لئے متوازن غذا اور دیگر ضروری غذائی اجزأکی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اُنہوں نے اِس کیمپ کی اہمیت پر اِظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خون کی کمی ہندوستان میں بالخصوص خواتین اور بچوں میں صحت کا ایک عام مسئلہ ہے جس کی وجہ سے صحت کی مختلف پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس آیوش اور ویلنس سینٹر نے اِس خصوصی ہیلتھ کیمپ کا اِنعقاد کیا تاکہ اِس علاقے کے باشندوں کو قابلِ رَسائی صحت خدمات فراہم کی جاسکیں۔ یہ بات قابل ذِکر بات ہے کہ یہ ہیلتھ کیمپ محکمہ آیوش کے مجموعی صحت نگہداشت کو فروغ دینے اور کمیونٹی میں صحت کے موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔










