سری نگر// محکمہ آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم نے اَپنے ڈائریکٹر کلدیپ کرشن سدھا کی نگرانی میں اَپنی نوعیت کے پہلے اقدام کے تحت ابھینندن ہوم کے جسمانی طور خاص بچوں کو ایس پی ایس میوزیم سری نگر کا دورہ کرنے کی سہولیت فراہم کی تاکہ اُنہیں جموں و کشمیر کے شاندار ثقافتی ورثے سے واقف کیا جاسکے۔اِس پروگرام کا موضوع ٹیگ لائن’’میںخاص ہوں‘‘ تھا تاکہ ان بچوں کو خصوصی اور منفرد محسوس کیا جاسکے۔ محکمہ نے اَپنے عملے اور ترجمانوں کے ساتھ تقریبا ً120 بچوں کے لئے دورے کا اہتمام کیا۔ ابھینندن ہوم کے بچوں اور عملے کو خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ ٹوپیاں فراہم کی گئیں جن پر ٹیگ لائن’میں خاص ہوں‘ چھپی ہوئی تھی۔
ڈائریکٹر نے وضاحت کی کہ اس دورے کے اِنعقاد کا مقصد بچوں کو یہ بتانا تھا کہ وہ کسی بھی طرح سے ایک عام بچے سے کم نہیں ہیں بلکہ اُنہیں خصوصی خوبیوں اور خصوصیات سے نوازا گیا ہے جو اُنہیں منفرد بناتی ہیں۔جسمانی طور خاص بچوں نے سائن لنگویج میں قومی ترانہ گا کر اور موسیقی یا کسی کسی بیٹ کے بغیر صرف اَپنی روح کی دھڑکنوں اور تالوں کو سن کر بہترین سمفونی میں رؤف اور گانا (میرے پاپا) بجا کر ایک ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ یہ معاشرے اور والدین کے لئے بھی ایک پیغام ہے کہ وہ اِن بچوں کو بہتر مستقبل کے لئے مکمل سپورٹ کریں ، ان کی حوصلہ افزائی کریں اور ایسے بچوں کے لئے خصوصی اقدامات اور پروگرام شروع کرنے سے وابستہ اداروں کو آگے بڑھائیں۔محکمہ آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم جموں و کشمیر نے پرنسپل ابھینندن ہوم اور عملے کی ان کو ششوں کو سراہا جس میں اِن بچوں کو شاندار انداز میں تشکیل دینے اور ان کی جڑی ہوئی خصوصیات کو فروغ دینے میں اُن کی مدد کی ۔اِس پروگرام کا تصور پرنسپل سیکرٹری ثقافت سریش کمار گپتا کی رہنمائی میں کیا گیا تھا اور ڈائریکٹوریٹ آف آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم جموں و کشمیر نے ایس پی ایس میوزیم سری نگر کی کیوریٹر رابعہ قریشی کی خصوصی کوششوں سے اَنجام دیا تھا۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جے کے اے ایس اور اکائونٹس سروس کے 55اَفسران میں تقرری نامے تقسیم کئے
جاوید رانا نے قصاب مینڈھر میں 3.35 کروڑ روپے کی مالیت کے ہیلی پیڈ او رویٹنگ لائونج کا سنگ بنیاد رکھا
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے چرچ لین سونہ وارمیں آئی اِی آئی کے گیسٹ ہائوس’آئی اِی آئی گھر‘‘ کا اِفتتاح کیا
جاوید ڈار نے فروٹ منڈی ایسوسی ایشنز کو مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کی
17 میڈیکل افسران کو ضلعی آیوش کا اضافی چارج
اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا/ایل او پی سنیل شرما
سپیکر نے جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کے آنے والے خزاں سیشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا
جاوید ڈار نے رفیع آباد میں جنگلات اور پی ایم جی ایس وائی کے منصوبوں کا جائزہ لیا
امیت شرما نے راجوری میں ’ڈِسٹرکٹ سنسس ہیند بُک 2027 ‘کی تیاریوں کا جائزہ لیا
نائب وزیر اعلیٰ نے چھاترو میں پبلک دربار منعقد کیا ، عوامی شکایات کا ازالہ کیا










