محکمہ آرکائیوز ، آرکیالوجی اینڈ میوزم نے بال نکیتن کے یتیم بچوں کوڈوگر ہ آرٹ میوزیم کے دورے کی سہولیت فراہم کی

جموں// محکمہ آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم جموں وکشمیرنے اَپنی نوعیت کے پہلے اقدام میں اَپنے ڈائریکٹر کلدیپ کرشن سدھا کی نگرانی میں آج وید مندر بال نکیتن یتیم خانہ امپھالہ کے بچوں کو ڈوگرہ آرٹ میوزیم جموں کا وسیع دورہ کرنے کی سہولیت فراہم کی تاکہ اُنہیں جموں و کشمیر کے امیر ثقافتی ورثے سے واقف کیا جاسکے۔محکمہ نے اَپنے عملے کے ساتھ تقریباً 50 بچوں کے خصوصی دورے کا اہتمام کیا۔ بچوں کو میوزیم کی مختلف گیلریوں کے گائیڈڈ دورے کے لئے لے جایا گیا تاکہ اُنہیں اچھی طرح سے تربیت یافتہ گائیڈز کے ذریعے مختلف نوادرات کی تاریخ اور اہمیت سے آگاہ کیا جاسکے۔ اَپنے دورے کے دوران طلبأ کو انٹرایکٹیو ڈِسپلے کے ساتھ مشغول رہے، متجسس سوالات پوچھے گئے اور ہر نمائش کی اہمیت کے بارے میں سیکھا ۔ اِس دورے کا مقصد طالب علموں کے افق کو وسیع کرنا، ان کے تجسس کو اُبھارنا اور ان کے تخیل کو متاثر کرنا اور اُنہیں اپنی ثقافت اور تاریخ سے واقف کرنا تھا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر نے طلبأ پر زور دیا کہ وہ اَپنے دوستوں کو ہمارے فن، ثقافت اور ورثے کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے سفیر بنیں۔ اِس موقعہ پر ڈائریکٹر نے خطاب کرتے ہوئے آنے والی نسلوں کو عجائب گھروں کی اہمیت پر زور دیا کیوں کہ عجائب گھر شاندار ثقافتی ورثے کے ذخائر ہیں۔اِس تقریب کا تصور پرنسپل سیکرٹری ثقافت سریش کمار گپتا کی رہنمائی میں کیا گیا تھا اور ڈائریکٹوریٹ آف آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم جموں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سنگیتا شرما اور کیوریٹرڈوگرہ آرٹ میوزیم جموں مکل مگوترا کے ذریعے اَنجام دیا تھا۔