muhammad shafi bhat

محمد شفیع پنڈت کے اِنتقال پر منوج سِنہانے کیا دُکھ کا اظہار

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے سابق آئی اے ایس آفیسر محمد شفیع پنڈت کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے تعزیتی پیغام میں کہا کی محمد شفیع پنڈت کے اِنتقال سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ اُنہوں نے ایک بیوروکریٹ کی حیثیت سے شاندار کیریئر گزارا اوربہترین خدمات انجام دیں۔اُنہوں نے کہا کہ انہیں عوامی خدمت اور سول سوسائٹی میں ان کی نمایاں خدمات کے لئے یاد کیا جائے گا اوراُنہوں نے دُکھ کی اِس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی او ریکجہتی کا اِظہا ر کیا ہے۔