عوام نے کیاسڑک کی مرمت وتجدید کاری مطالبہ
ہندوارہ//متی پورہ شہرکوٹ ہندوارہ کے لوگوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ کہ گاوں کہ رابطہ سڑک کافی خستہ حال ہے اور یہاں اس سڑک پر سے گزرنا مشکل ہی نہیں نا ممکن بن جاتا ہے، مذکورہ سڑک گاڑیوں کی بھی آمد رفت کے قابل نہیں ہے۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق مقامی لوگوں نے کہاکہ سڑک اس قدر خستہ حال ہی اس پر چلنا محال بن جاتا ہے خاصکر بارشوں میں اوقات کے دوران اس سڑک پڑ کیچڑ اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کا وہاں سے گزرنا مشکل بن جاتا ہے جبکہ اسکولی بچوں کے کپڑے بھی کافی گندے ہوجاتے ہیں اور کچھ بچے اسکول بھی نہیں جاپارہے ہیں انہوں نے کہا مذکورہ روڑ آراینڈ بی کو آتی ہے لیکن کئی بار متعلقہ محکمہ کے افسران جے ایز کو اس بارے میں بتایا گیا لیکن وہ لوگ اس طرف کوئی دھیان ہی نہیں دے رہے ہیں جس وجہ سیلوگوں کو کافی مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے ضلع انتظامیہ کپوارہ خاصکر ڈی سی کپوارہ سے اس گاوں کی طرف دھیان دینے اور سڑک کی کام میں جلد ازجلد مرمت کرنے میں مداخلت کا مطالبہ کیا۔










