سرینگر//اربن لوکل باڈیز کشمیر کی کوارڈینیشن کمیٹی کے سابق صدور مسٹر محمد اقبال آہنگر کی سربراہی میں ایک وفد نے آ ج لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ وفد کے ممبروں نے پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں ، سیاحت کے شعبے ، آئندہ شری امر ناتھ جی یاترا اور دیگر عوامی امور کی امداد اور بحالی سے متعلق مختلف مسائل پیش کئے ۔ جے اینڈ کے اپنی پارٹی، ٹریڈ یونین کے صدر مسٹر اعجاز کاظمی کی سربراہی میں، ایس سی /ایس ٹی /او بی سی تنظیموں کے آل انڈیا کنفڈریشن بارہمولہ کے نمائندے اور چئیر مین گریٹر شہرِ خاص مسٹر محمد فہیم ریشی کی سربراہی میں ایک عوامی وفد اور ایک سماجی تنظیم نے بھی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی ۔










