سری نگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’را بطہ ‘میںمتعدد عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان کے مختلف عوامی و شعبہ جاتی مسائل، شکایات اور مطالبات بغور سنے۔ اِنڈسٹریل پی او پی ایسو سی ایشن کھنموہ کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر میں جپسم کی عدم دستیابی کے باعث پلاسٹر آف پیرس(پی او پی) صنعت کو درپیش مشکلات سے انہیں آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے وفد کے مسائل کو بغور سنا اور یقین دِلایا کہ متعلقہ محکموں سے مشاورت کے بعد اس معاملے کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ ایک دیرپا حل تلاش کیا جا سکے۔ بعد میں خدمت سینٹر ایسوسی ایشن کے ایک وفد بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقی ہوا اور اپنے مطالبات پر مشتمل ایک تجویز پیش کی۔وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دِلایا کہ اس کی پیش کردہ نمائندگی کا متعلقہ محکموں سے مشاورت کے بعد میرٹ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔










