لیفٹیننٹ گورنر کی گگن گیر دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو فوری مالی اِمداد کی ہدایت

لیفٹیننٹ گورنر کی گگن گیر دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو فوری مالی اِمداد کی ہدایت

سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج پرنسپل سیکرٹری (محکمہ داخلہ جموںوکشمیر) چندرکر بھارتی کو ہدایت دی ہے کہ وہ گگن گیر دہشت گردانہ حملے کے شہری متاثرین کے کنبوں کو فوری طور پر مالی اِمداد فراہم کریں۔ اُنہوں نے اے پی سی او انفراٹیک کمپنی سے بھی کہا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے معاوضہ جاری کرے۔ اے پی سی او انفراٹیک کمپنی کے اَفسران نے لیفٹیننٹ گورنر کو لواحقین اور اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی امدادکے بارے میں آگاہ کیا۔ایس آر ای کے تحت ہر شہید شہری کے لواحقین کو 6 لاکھ روپے اور اے پی سی او انفراٹیک کی جانب سے فوری اقدام کے طور پر 15 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے۔ تمام زخمیوں کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا فراہم کی جائے گی۔ مزید برآں، اے پی سی او انفراٹیک کارپوریٹ پرسنل ایکسیڈنٹ پالیسی کے تحت شہریوں کے اہل خانہ کو مالی امداد بھی فراہم کرے گا اور اِنشورنس سے معاوضے کے طور پر ان کی مجموعی سی ٹی سی کے 5 سال فراہم کرے گا۔ تمام پی آر ڈبلیو لیبر اور تھرڈ پارٹی ملازمین ورک مین کمپن سیشن پالیسی کے تحت آتے ہیں اور اِسی کے مطابق مالی اِمداد فراہم کی جائے گی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت اور اے پی سی او انفراٹیک کمپنی لواحقین کی ہر ممکن مالی مدد اور ضرورت کے مطابق دیگر ضروری مدد کو یقینی بنائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اگرچہ یہ ناقابل تلافی نقصان ہے اور اس کی مالی طور پر تلافی نہیں کی جا سکتی لیکن ہم شہید شہریوں کے اہل خانہ کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں تاکہ وہ باوقار زندگی گزار سکیں۔