وزیرا عظم نریندر مودی جی سوامی سہجا نند کے ویژن کو عملارہے ہیں اور اُنہوں نے زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیوں کو نئی تحریک دی ہے
غازی پورہ//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج غازی پور میں آئی سی ایس ایس آر کے اشتراک سے سوامی سہجانند پوسٹ گریجویٹ کالج کے زیر اہتمام عظیم سماجی مصلح سوامی سہجانند پر ایک سمینارسے خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں کسانوں کی تحریک میں سوامی سہجانند کی اہم شراکت، چھوٹے اور پسماندہ کسان کمیونٹی کو بااِختیار بنانے، سماج کے ایک بڑے طبقے کے ترقیاتی عزائم کو پورا کرنے کے لئے زراعت کے زرعی شعبے کی تبدیلی اور بحالی میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا ،’’ وزیر اعظم نریندر مودی جی سوامی سہجانند کے ویژن کو عملارہے ہیںاور اُنہوں نے زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیوں کو نئی تحریک دی ہے۔سال2013-14ء کے مقابلے میں زرعی بجٹ میں 5.7 گنا بڑھوتری ہوئی ہے ، کسانوں کے لئے قرض کی فراہمی میں بھی اِضافہ ہوا ہے اور زرعی انفراسٹرکچر فنڈ کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں ترقی پسند اصلاحات نے کسانوں کو بااِختیار بنایا ہے اور ان کی زندگی میں خوشحالی لائی ہے۔اُنہوں نے ،’’بیج سے مارکیٹ تک جامع نقطہ نظر اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کی کوششوں نے کسانوں کو ہر قدم پر بااِختیار بنایا ہے۔ اَب تک کی سب سے زیادہ غذائی اجناس کی پیداوار، آمدنی میں نمایاں اضافہ اوراَنٹرپرینیورشپ زرعی شعبے کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرر ہی ہے۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کسانوں کو زرعی قرضے کے لئے 20 لاکھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کی اوّلین ترجیح زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی ترقی کی صلاحیت کو بروئے کار لانا ہے۔اُنہوں نے سمینارمیں گزشتہ چند برسوںمیں جموں و کشمیر یوٹی میں متعارف کی گئی زرعی اصلاحات اور کسانوں پر مبنی پالیسیوںکے بارے میں بھی بتایا۔ اُنہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے دیر پا ترقی کے اقدامات کو اَپنانے پر بھی زور دیا۔پرنسپل سوامی سہجا نند پی جی کالج پروفیسر (ڈاکٹر) وی کے رائے،معروف مصنفہ ڈاکٹر نیرجا مادھو،پرنسپل ایل بی ایس جی کالج مغل سرائے پروفیسر ادیون مشرا، پروفیسر چندرکانتا رائے اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات موجود تھیں۔










