Lt Governor Manoj Sinha chairing District Development review meeting of Kishtwar (2)

لیفٹیننٹ گورنر کا دورۂ کشتواڑ،ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں بالخصوص سڑک ، صحت ، تعلیم ، زراعت ، بجلی ، ٹیلی کام کی سہولیات کی تکمیل کی رفتار کو تیز کیا گیا ہے۔ ایل جی

کشتواڑ//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج کشتواڑ میں ضلع ترقیاتی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ اُنہوں نے کانفرنس ہال ڈی سی آفس کمپلیکس کشتواڑ میں 56.03 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیااور سنگِ بنیاد رکھا ۔ اُنہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں بالخصوص سڑک ، صحت ، تعلیم ، زراعت ، بجلی ، ٹیلی کام کی سہولیات کی تکمیل کی رفتار کو تیز کیا گیا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بہترین صحت ، تعلیم کی سہولیات اور منصفانہ تقسیم اور بنیادی ڈھانچے تک رسائی دیرپا ترقی اور روز گار کے زیادہ مواقع کا باعث بنے گی ۔ آج لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعہ 20.48 کروڑ روپے کے تین میگا پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا جن میں دو پی ایم ڈی پی پروجیکٹ 12 کروڑ روپے کی لاگت سے 25 بستروں والے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اتھولی پاڈر اور ہٹہ میں4.31 کروڑ روپے کی لاگت سے 33/11 کے وی نیا رسیونگ سٹیشن شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ سی ایس ایس کے تحت بھنڈار کوٹ میں دریائے چناب پر 4.17 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈبل لین سٹیل ٹرس پُل بھی شامل ہیں۔ ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے 35.55 کروڑ روپے کی لاگت کے پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا جس میں تعلیم کے شعبے کے دو پروجیکٹ بالترتیب 2.53 کروڑ اور 1.20 کروڑ روپے کی لاگت سے جی ایچ ایس ایس پلمار اور جی ایچ ایس ڈربیل میں اضافی رہائش کی تعمیر ، جل جیون مشن کے تحت 31.33 کروڑ روپے کی 15 واٹر سپلائی اسکیم اور 50 لاکھ روپے کی لاگت سے اسپورٹس اسٹیڈیم پلمار اسٹیج شامل ہیں ۔ میگا ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت اور یو ٹی اور مرکزی معاونت والی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اور اگر کوئی رکاوٹیں ہیں تو ان کے فوری حل کو یقینی بنائیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی شکایات کے فوری ازالے اور خواتین ، کاریگروں ، کسانوں اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے سکیموں کو مکمل کرنے کے لئے مضبوط میکانزم تیار کرنے کے لئے اَفسران پر زور دیا۔اُنہوںنے مختلف شعبوں بشمول ڈسٹرکٹ کیپکس ، تعلیم ، صحت ، دیہی ترقی ، سڑک ، سیاحت، جل جیون مشن، نبارڈ ، ایس بی ایم، پی ایم اے وائی ۔ جی، آواس پلس ، زراعت باغبانی اور اس سے منسلک شعبوں کے تحت ہونے والی پیش رفت کی سراہنا کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مقامی نوجوانوں کے لئے خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ بے روزگار اہل نوجوانوں کو یونین اوریوٹی حکومتوں کی جانب سے شروع کی گئی مختلف خود روزگار اور انٹرپرینیورشپ سکیموں سے جوڑیں۔اُنہوں نے تمام متعلقہ سکیموں کے مؤثر عمل آوری اور بیداری سے زراعت،اینمل ہسبنڈری اور اس سے متعلقہ شعبوں میں ضلع کی بڑی ترقی کی صلاحیت کو استعمال کرنے پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے مزید کہا کہ ایجنسیوں کو جدید تکنیکوں اور اختراعات کو متعارف کرتے ہوئے کسانوں کی آمدنی میں اِضافہ اور زرعی پیداوار کو بڑھانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے مربوط انداز میں کام کرنا چاہیے۔ضلعی اَفسرن کو ہدایت دی گئی کہ وہ سکاسٹ ، ڈائریکٹوریٹ آف ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ صنعت کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ مقامی مصنوعات جیسے کشتواڑی زعفران اور راجماش کو ترجیحی بنیادوں پر جی آئی ٹیگنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف مہم کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محکمہ پولیس اور سول اِنتظامیہ کو منشیات فروشوںاور پیڈلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور منشیات سے پاک کشتواڑ ابھیان کے لئے پی آر آئی اور تعلیمی اِداروں کے نمائندوں کو شامل کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِنتظامیہ کے کام میں شفافیت اور جواب دہی کو بڑھانے کے علاوہ آن لائن خدمات کو ہموار کرنے اور عوامی خدمات کی گھر گھر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی توجہ دیں۔ اُنہوں نے 79 امرت سروور پروجیکٹوں کو 2؍ اکتوبر 2022 ء سے پہلے مکمل کرنے کے لئے واضح ہدایات جاری کیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر دیونش یادونے لیفٹیننٹ گورنر کو ضلع کے ترقیاتی منظر نامے اور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل اور مختلف سرکاری فلاحی سکیموں کے تحت مستحقین تک رَسائی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع اِنتظامیہ کی کوششوں سے آگاہ کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘ کے تحت قومی ترانہ گائیکی مقابلہ 2022ء کے رائونڈ ۔2کے فاتحین کو مبارک باد دی۔ اُنہوں نے نئے اَقدام کرنے اور خطے میں سیاحت کو فروغ دینے پر ہوم سٹے کے مالکان کو بھی مبارک باد دی۔اُنہوں نے ضلع میں’’ نشا مُکت بھارت ابھیان ‘‘کے تحت منشیات کی بدعت کے خلاف بیداری پھیلانے کے لئے ڈی سی آفس کمپلیکس کشتواڑ سے نشا مُکت ایکسپریس کو ہر ی جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے 10 جسمانی طور خاص اَفراد کو موٹر سائیکل اور 07 اِستفادہ کنندگان کو مشن یوتھ جے اینڈ کے کی ممکن سکیم کے تحت کمرشل گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں۔اُنہوں نے ہندی دیوس کے موقعہ پر این ایچ پی سی دلہستی پاور پروجیکٹ کے زیر اہتمام ہندی پکھواڑا نمائش کا بھی اِفتتاح کیا۔ میٹنگ میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن کشتواڑ محترمہ پوجا ٹھاکر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ،اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار ، آئی جی ڈی کے آر رینج سنیل گپتا ، ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ کے علاوہ اِنتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے سربراہان اور سینئر اَفسران نے شرکت کی۔