جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں کشمیر یونیورسٹی کی 82ویں کونسل میٹنگ کی صدارت کی۔لیفٹیننٹ گورنر جو کشمیر یونیورسٹی کے چانسلر ہیں ، نے ملک بھر میں تعلیمی شعبے کو تبدیل کرنے اور اسے بلند کرنے کے لئے قومی تعلیمی پالیسی۔2020 کے نظریۂ پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا ،’’ این اِی پی ۔2020 اِنڈیا کو علمی معیشت کے طور پر قائم کرنے کا روڈ میپ فراہم کرتا ہے ۔ اِس کو صحیح معنوں میں عملایا جانا چاہیے اور یہ ضروری ہے کہ اِس تبدیلی سے ہمارے اعلیٰ تعلیمی اِدارے خوشحال معاشرے کی تشکیل میں اَپنا حصہ ادا کریں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف تعلیمی اور تحقیقی پروگراموں کی مقررہ مدت میں تکمیل اور طلباء کو ڈگریاں دینے پر بہت متاثر کیا۔اُنہوں نے یونیورسٹی کے مقامی مسائل اور مسائل پر تحقیقی سرگرمیوں کو بڑھانے پر زور دیا ۔ بہتر تحقیقی سرگرمیاں مقامی مسائل کا حل فراہم کریں گی اور یہ جامع علمی دولت پیدا کرے گی جو ہمہ جہت ترقی میں کلیدی عنصر ثابت ہوگی ۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں بہت سی صنعتیں آرہی ہیں اور سکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت کی تعمیر پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا،’’ یونیورسٹی کو اختراعیت اور سٹارٹ اَپس کو فروغ دینے کے لئے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام بنانا چاہیے اور حکومت تمام مطلوبہ مدد فراہم کرے گی۔‘‘ یونیورسٹی کونسل نے طلباکی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے یونیورسٹی کے مرکزی اور سٹیلائٹ کیمپس میں متعدد نئے کورسوں کو متعارف کرنے سے متعلق تجویز کی منظور ی دی۔اِن نئے کورسوں میں آرٹیفیشل اِنٹیلی جنس میں پی جی ، اکنامکس میں بیچلر کورس، بی بی اے ۔ ایل ایل بی اور میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کے پروگرام سائوتھ کیمپس اننت ناگ میں ، شمالی کیمپس بارہمولہ میں مربوط بی ایس سی۔ ایم ایس سی باٹنی اور کپواڑہ کیمپس میں عربی میں اِنٹگریٹیڈ یوجی۔ پی جی پرگرام شامل ہیں۔یونیورسٹی کونسل نے تمام کورسوں کو متعلقہ قانونی اور ریگولیٹری اِداروں جیسے یو جی سی ، اے آئی سی ٹی اِی ، ایم سی آئی وغیرہ کے رہنما خطوط اور قواعد کے مطابق سختی سے چلانے کا فیصلہ کیا۔یونیورسٹی کونسل نے کئی تعلیمی ، اِنتظامی اور تحقیقی اَمور پر بھی تفصیلی غوروخوض کیا جس کا مقصد جموںوکشمیر کے اعلیٰ تعلیمی شعبے میں مزید معیاری بہتری لانا ہے ۔اِس سے قبل وائس چانسلر یونیورسٹی کشمیر پروفیسر نیلوفر خان نے تعلیمی ، تحقیق ، توسیع تعلیم اور غیر نصابی سرگرمیوں کے شعبوں میں یونیورسٹی کی ترقی اور پیش رفت پر ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔پروفیسر نیلو فر خان نے این اے اے سی ، این آئی آر ایف اور کیو ایس میں یونیورسٹی کی قابلِ ذِکر درجہ بندی پر روشنی ڈالتے ہوئے کونسل کو بتایا کہ کشمیر یونیورسٹی مئی 2023ء میں ملک کی جی ۔20 صدارت کے حصے کے طور پر وائی۔ 20 ایونٹ کا اِنعقاد کر رہی ہے جبکہ تمام شعبہ جات اِس وقت ملک کے جی ۔20 پیغام کو عوا م تک پہنچانے کے لئے پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔میٹنگ کو یونیورسٹی کی جانب سے اہم شعبوں میں کی جانے والی کامیابیوں جیسے اِختراعات اور انکیو بیشنز ، کثیر الضابطہ تحقیق کے فروغ ، فیکلٹی او رطلباء کے تبادلے کے پروگراموں اور یونیورسٹی کی جانب سے مختلف مقامی اورقومی اِداروں کے ساتھ اہم مفاہمت ناموں کے بارے میں بتا یا گیا۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم محکمہ الوک کمار ، کونسل کے دیگر اراکین اور سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔










