لیفٹیننٹ گورنر نے پونچھ اور نوشہرہ میں فوجی جوانوں کے ساتھ بات چیت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے پونچھ اور نوشہرہ میں فوجی جوانوں کے ساتھ بات چیت کی

دھرم کی جیت ہوئی ہے اور ادھرم نے آپ کے ہتھیاروں اور قوت کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر

پونچھ ،راجوری// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے سرحدی علاقوں پونچھ اور نوشہرہ میں تعینات بہادر سپاہیوں سے بات چیت کی اور علاقے کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے’آپریشن سندور‘میں فوجی جوانوں کی بے مثال ہمت، جرأت اور شجاعت کو سلام پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ناقابل تسخیر طاقت نے بھارت کی فیصلہ کن جیت کو یقینی بنایا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ’’دھرم کی جیت ہوئی ہے اور ادھرم نے آپ کے ہتھیاروں اور قوت کے آگے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ ہمارے سپاہیوں نے چند دِنوں میں دشمن کی کمر توڑ دی اور آج پورا ملک آپ کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کر رہا ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی آرمڈ فورسز کے شکر گزار ہے جنہوں نے دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان میں قائم دہشت گرد اڈوں کو ختم کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا، ’’آپریشن سندور بھارت کی فوجی اور سٹریٹجک طاقت کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ اس نے دُنیا کو دِکھا دیا ہے کہ اگر دشمن نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو اس کا نام و نشان تک باقی نہیں رہے گا۔‘‘آپریشن سندور نے ایک نئی سرخ لکیر کھینچ لی ہے۔ صرف 23 منٹ میں بھارت نے پاکستانی دہشت گردوں کے آقاؤں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا اور اگلی بار اگر وہ بھارت ماتا کی طرف اپنی آنکھیں اُٹھائیں گے تو سزا سے متاثر ہوئے بغیر ان کا کوئی علاقہ نہیں ہوگا۔‘‘