جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے پرانی منڈی جموں میں واقع قدیم شری رام مندر میں حاضری دی اور پوجا کی۔اُنہوں نے سب کی خوشی، بھلائی اورترقی کے لئے دُعا کی۔اَپنے دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے سالانہ شری امرناتھ جی یاترا پر روانہ ہونے والے سادھوؤں اور سادھویوں کو نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ مہامندلیشور مہنت شری رمیشور داس،ممبران قانون ساز اسمبلی یودھ ویر سیٹھی، کلدیپ راج دوبے، مذہبی رہنما اور سینئر اَفسران بھی تھے۔










