میرٹھ//لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا نے آج میرٹھ اُترپردیش میں ایک ممتاز ادیب شری دشینت کمار کی یاد میں منعد ایک تقریب ’’ بدلتے بھارت میں نکھرتا کشمیر ‘‘ سے خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے شری دشینت کمار کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے ملک کے اَدبی اور ثقافتی ورثے کو مالا مال کرنے میں بہت خدمت کی جو لوگوں کو توانائی اور حوصلہ اَفزائی کا لامتناہی ذریعہ فراہم کرتا ہے۔اُنہوں نے عظیم ادبی شخصیت کی یاد میں کشمیر کے بدلتے ہوئے منظر نامے پر سمینار منعقد کرنے پر دشینت کمار فائونڈیشن کی سراہنا کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے دشینت کمار کا تخلیقی اِظہار جموںوکشمیر کی ثقافتی تکثیریت کی عکاسی کرتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ان کے لازوال الفاظ سماجی مساوات اور معاشرے کی مجموعی تبدیلی کے لئے اُمید سے بھر ے ہوئے ہیں جس کا مشاہدہ جموں وکشمیر یوٹی 70 برس کے بعد کر رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کے لوگ ترقی سے محروم تھے ۔ذاتی مفادات نے جموںوکشمیر کو سات دہائیوں تک ترقی اور کوشحالی سے دور رکھا ۔ اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ اگست 2019ء میں وزیرا عظم نریندر مودی نے ڈاکٹر شیاماپرساد مکھر جی کے خوابوں کو پورا کیا اور جموںوکشمیر کے لوگوں کو ترقی کے مرکزی دھارے سے جوڑا۔گذشتہ تین برسوں میں ہم نے بہت سی مشکلات پر قابو پایا ہے اور جموںوکشمیر یوٹی میں حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ دہشت گردی سے پاک ، کورپشن سے پاک ، شفاف نظام نے بے یقینی ، اقربا پروری اور کورپشن کی جگہ لے لی ہے۔سماجی اِنصاف اور مساوات کی حکمرانی قائم ہوچکی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر کا صنعتی منظر گزشتہ دو برسوں میں تبدیل ہوا ہے اور معاشی سرگرمیوں کے لئے سرمایہ کاری جاری ہے جو سماجی بہبود اور استحکام کی ضمانت دیتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر نے بنیادی ڈھانچے میں بہت ترقی کی ہے اور سماجی و اقتصادی پیرا میٹروں میں تیزی سے بہتر لائی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے جموںوکشمیر یوٹی کے دُور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اَپنے سماجی بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کی خاطر کئی بڑے اقدامات شروع کئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمام ترجیحی شعبوں میں کی گئی اہم پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی نے ترقی کے مختلف پیرامیٹروں میں بڑے پیمانے پر بہتری درج کی ہے اور اَب وہ سر کردہ ریاستوں اور یوٹیز مٰں سے ایک کے طور پر اُبھر رہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ آج اِنتظامیہ کے بنیادی مقاصد میں سے ایک معاشرے اور جموںوکشمیر یوٹی کے مختلف علاقوں میں تفاوت کو ختم کرنا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگست 2019ء سے مختلف شعبوں میں کامیابیاں ہمارے شہریوں کے لئے بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے۔اِسی موقعہ پر ڈاکٹر راجندر کمار، ڈاکٹر راہل تیاگی اور دشنیت کمار فائونڈیشن کے اراکین اور ادبی دُنیا کی اہم شخصیات موجود تھیں۔










