سری نگر// یفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کی دفعہ 24 کی پیروی کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی مبارک گل کو سپیکر پروٹیم مقرر کیا ہے جو مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 24 کے تحت جموںوکشمیر یوٹی کے لئے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے تمام ممبران کو حلف دلائیں گے۔حلف 21 ؍اکتوبر 2024 ء کو دوپہر 2بجے قانون ساز اسمبلی سری نگرمیں لیا جائے گا۔جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے تمام ارکان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر حلف لینے اور اس کی رُکنیت حاصل کرنے کے لئے قانون ساز اسمبلی میں حاضر ہوں۔ اِس سلسلے میں جاری کردہ ایک سرکاری مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ مُبارک گل سپیکر کے انتخاب تک سپیکر کے فرائض بھی انجام دیں گے۔










