سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے سری نگر کے مشہور تجارتی مرکز لال چوک کا دورہ کیا اور مقامی دکانداروں و تاجروں سے ملاقات کی اور اُن کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر اویس احمد کو ہدایت دی کہ وہ تاجروں، دکانداروں اور تاجر کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری اَقدامات کریں۔ اُنہوں نے لال چوک میں شہری سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے بھی خصوصی ہدایات دیں۔










