سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کو دوبارہ تشکیل دیا ہے اور مختلف شعبہ ہائے زِندگی سے تعلق رکھنے والی نو ممتاز شخصیات کو تین سال کے لئے ممبر کے طور پر نامزد کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنرجو کہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے اس تشکیل نو کی منظوری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا۔نامزد اَرکان میں شریمتی سدھا مورتی، مہامنڈلیشور شری سوامی ویشویشورانند گری جی مہاراج، ڈاکٹر اشوک بھان آئی پی ایس( ریٹائرڈ)، شری بلیشور رائے آئی اے ایس( ریٹائرڈ)، شریمتی گنجن رانا، ڈاکٹر کے کے تلوار، شری کلبھوشن آہوجا، شری للت بھسین اور شری سریش کمار شرما شامل ہیں۔










