سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ (ایس اے ایس بی) کی تشکیل نو کی ہے اور مختلف شعبہ ہائے زِندگی سے تعلق رکھنے والی نو ممتاز شخصیات کو تین سال کے لئے ممبر کے طور پر نامزد کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے شرائین بورڈ کی تشکیل نو اور ممبران کی نامزدگی کی منظوری سے متعلق ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جو شری اَمرناتھ جی شرئین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔نامزد کئے گئے نو اَرکان میں سوامی اویدھیشانند گری جی مہاراج، پروفیسر کیلاش مہرا سادھو، شری کے کے شرما، شری کے این رائے، شری مکیش گرگ، ڈاکٹر شیلش رینہ، ڈاکٹر سمریدھی بندرو، شری سریش ہوارے اور پروفیسر وِشو مورتی شاستری شامل ہیں۔










