جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے گاندربل کے گگن گیر میں دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے ششی ابرول کے اہل خانہ سے آج ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِظہارِ تعزیت کیا اور اہل خانہ کو یقین دِلایا کہ ششی ابرول کی شہادت کے ذمہ دار دہشت گردوں کو جلد ہی بے نقاب کیاجائے گا۔انہوں نے اہل خانہ کو انتظامیہ کی طرف سے ہر طرح کی مدد اور تعاون کی یقین دِلایا۔ پوری قوم دُکھ کی اس گھڑی میں شہید شہری کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت لواحقین کی فلاح و بہبود، ملازمت اور تعلیم کا خیال رکھے گی۔










