لیفٹیننٹ گورنرنے عوام کو دسہرہ کی مبارک باد دی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے دسہرہ کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ دسہرہ کے موقعہ پر تمام لوگوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔دسہرہ برائی پر اَچھائی کی فتح کی علامت ہے ۔ یہ نیکی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا موقعہ فراہم کرتا ہے ۔ رام جی کی زندگی ، تعلیمات اور ان کا صحیح طرزِ عمل کا پیغام لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ آئیے ہم اَپنے اَندر کی تمام برائیوں کو دور کرنے کا عزم کریں اور شری رام جی کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے نیک زندگی گزاریں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی میں اَمن ، ترقی ، خوشحالی اور سب کی بھلائی کے لئے دعا کی۔