Manooj Sinha

لفٹینٹ گورنر کی نوراتری کی مبارکباد

جموں//لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے نوراتری کے شبھ دنوں کے آغاز پر اپنی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ نوراتری کے پر مسرت موقع پر میں تمام شہریوں خاص طور پر کشمیری پنڈت بھائیوں اور بہنوں کو جو نوری کا تہوار منا رہے ہیں ، کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ نوراتری روحانی خوشی اور برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یہ طاقت ، ہمت ، عزم اور خیر سگالی ، بھائی چارے ، امن ، ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اپنے بھر پور روحانی ورثے کی یاد دلانے کیلئے پرارتھنا کرنے کا موقع ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار امن ، خوشی ، خوشحالی اور سب کیلئے روشن مستقبل لائے ۔