تاریخی چناب پُل کا افتتاح اور بندے بھارت ریل کو ہری جھنڈی دکھائیں گی
سرینگر//وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کے6 جون 2025 کو چناب پُل ، جو دُنیا کا سب سے اونچا ریلوے پُل ہے اور جو کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑتا ہے ،کے افتتاح کیلئے تیاریوں کا جائیزہ لینے کیلئے لفٹینٹ گورنر نے راج بھون سرینگر میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں چیف سیکرٹری ، ڈی جی پی جے اینڈ کے ، اے ڈی جی پی آرمڈ، ڈویژنل کمشنر جموں ، آئی جی پی جموں ، آئی جی پی ریلویز ، آئی جی پی ٹریفک ، ڈپٹی کمشنرز اور جموں ، کٹھوعہ ، سانبہ ، ریاسی اور اودھمپور کے ایس ایس پیز اور سول انتظامیہ و پولیس کے اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ لفٹینٹ گورنر نے تیاریوں کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں حصہ لیںاور افتتاح کی تقریب کو یاد گار بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اودہمپور ۔ سرینگر ۔ بارہمولہ ریل لنک 272 کلو میٹر میگا پروجیکٹ ہندوستان کا سب سے زیادہ مہتوانکاکشی منصوبہ ہے جو وادی کشمیر کو کنیا کماری کے ساتھ جوڑتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریل لنک وادی کو سال بھر کے موسموںمیں ملک کے باقی حصوں سے جوڑتا ہے ۔ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی دُنیا کے سب سے بلند ترین ریلوے پُل کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔










