مختلف جاری اور آنے والے منصوبوں پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا
نئی دہلی//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ ( ایس اے ایس بی ) کی 43 ویں میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں بورڈ کے معزز اراکین سوامی اودھیشانند گری جی مہاراج ، شری ڈی سی رینا، محترمہ کیلاش مہرا سادھو ، شری کے این رائے ، شری کے این شریواستو ، شری پتمبر لال گپتا ، ڈاکٹر شیلیش رینا ، پروفیسر وشوا مورتی شاستری ، محترمہ منجو گرگ ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر شری وجے کمار بدھوری موجود تھے ۔ شروع میں تمام بورڈ ممبران نے شری امر ناتھ جی یاترا 2022 کے کامیاب انعقاد کی تعریف کی جس میں یاتریوں کی سب سے زیادہ آمد دیکھنے میں آئی ۔ میٹنگ میں مختلف جاری اور آنے والے منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ انتظامیہ عقیدت مندوں کیلئے کسی پریشانی سے پاک یاترا کے تجربے کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ بورڈ کو بتایا گیا کہ یاترا ٹریک کے دونوں حصوں کی بحالی اور دیکھ بھال کیلئے بی آر او کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ میٹنگ کو مختلف مقامات پر آنے والے یاتری نواسوں کے بارے میں بتایا گیا تا کہ پورے راستے میں نمایاں مقامات پر یاتریوں کے انعقاد کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے جسے بورڈ کے اراکین نئے بہت سراہا ۔ میٹنگ کے دوران یاترا سے متعلق تمام کاموں کی جلد تیاری اور مارچ 2023 تک اس کی الاٹمنٹ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ اس موقع پر اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر نئی دہلی کے پروفیسر مندیپ سنگھ نے جموں کے گاؤں مجین میں تعمیر کئے جانے والے یاتری نواس اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹر کے پروجیکٹ پروپوزل پر پاور پوائینٹ پریزنٹیشن دی ۔ ایس اے ایس بی کے ممبران نے بھی اپنی قیمتی آراء اور تجاویز کا اظہار کیا ۔ ایس اے ایس بی کے ایڈیشنل سی ای او مسٹر راہل سنگھ نے شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے سامنے ایجنڈا کی چیزیں پیش کیں ۔










