لار گاندربل میں موٹر سائیکل نہر میں گر جانے سے نوجوان جاں بحق ، دو دیگر زخمی

لار گاندربل میں موٹر سائیکل نہر میں گر جانے سے نوجوان جاں بحق ، دو دیگر زخمی

سوپور میں دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے شہری کی نعش پانچ روز بعد بر آمد

سرینگر // وسطی ضلد گاندربل کے لار علاقے میں المناک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ ادھر اننت ناگ میں ایک معمر شہری کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے گاندربل سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے لار علاقے میں اس وقت حادثہ پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل جس پر تین افراد سوار تھے آبپاشی نہر میںجا گرا ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی شام کو اسپتال کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل سڑک سے پھسل کر آبپاشی کی نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے اور ایک لاپتہ ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد مقامی پولیس، ایس ڈی آر ایف آرمی اور مقامی لوگوں نے مشترکہ طور پر بچاؤ آپریشن شروع کیا جس میں جمعہ کی صبح لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کی شناخت 25 سالہ عادل منظور شاہ ولد منظور شاہ ساکن نیلہ پال پورہ پٹن بارہمولہ کے طور پر کی ہے۔زخمیوں کی شناخت 20سالہ مفصل ریشی ولد محمد اسد اللہ ریشی اور 22سالہ ناصر نبی بٹ ولد غنی بٹ دونوں ساکنان نیلہ پالپورہ پٹن کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر جنوبی ضلع اننت ناگ کے کڈ پورہ اچھہ بل علاقے میں ایک معمر شہری کو مردہ حالات میں پایا گیا ۔لاش کی شناخت بشیر احمد کھٹانہ ولد اب رحیم ساکنہ کچوان کوکرناگ علاقہ اننت ناگ کے طور پر کی گئی۔اسی دوران سوپور کے جامعہ علاقے میں 17 جون کو دریائے جہلم میں کودنے والے ایک شخص کی لاش جمعہ کو برآمد کی گئی۔حکام نے بتایا کہ بٹ پورہ سوپور کے محمد امین آہنگر نامی شہری جس نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی تھی، خوشحال متو محلے کے قریب سے پانچ دن بعد برآمد کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عید کے دن جیسے ہی اس نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی، ایس ڈی آر ایف، پولیس اور مقامی لوگوں نے بچاؤ آپریشن شروع کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آہنگر جو پیشہ سے ڈرائیور تھاکی نعش بعد دوپہر بر آمد کر لی گئی ۔