کنیکٹکٹ: سائنس دانوں نے موسمیاتی تغیر کی وجہ سے قطبین پر پگھلتی برف کو دوبارہ جمانے کے لیے دلچسپ منصوبہ پیش کیا ہے۔ایک نئی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اونچی پرواز کرنے والے جہازوں کی مدد سے مائیکرو اسکوپک ایروسل ذرّات کو قطبین کے ماحول میں 60 ڈگری ارض البلد سے پھینکے جاسکتاہے۔سائنس دانوں کے مطابق اگر 43 ہزار فِٹ سے ان ایروسلز کو پھینکا جائے تو وہ آہستہ آہستہ سطح کی جانب جائیں گے اور ایک تہہ بنادیں گے۔یہ اضافی تہہ پگھلتے قطبین کو دوبارہ جما دے گی اور پگھلتے گلیشیئر اور سمندروں کی بڑھتی سطح کے مسئلے کو ختم کرے گی۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ تکنیک شمسی شعاؤں کو واپس خلاء میں بھیج کر موسمیاتی تغیر کے اثرات کو کم کرے گی۔اسٹریٹوسفیرک ایروسل انجیکشن نامی اس منصوبے پر ہر سال 11 ارب ڈالرز لاگت آئی گی لیکن محققین کے مطابق یہ طریقہ موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے دیگر طریقوں سے کم مہنگا ہوگا۔یہ نیا منصوبہ اِنوائرنمنٹل کمیونیکیشن نامی جرنل میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں پیش کیا گیا۔ یہ تحقیق امریکا کی ییل یونیورسٹی کے ویک اسمتھ کی رہنمائی میں کی گئی۔
’آج کانگریس، انڈیا اتحاد اور ملک کے نوجوان ایک بار پھر بڑی تعداد میں سڑکوں پر اتریں گے‘، راہل گاندھی کا اعلان
جنتر منتر احتجاج میں جا رہی خاتون کو ٹرین سے حراست میں لیے جانے پر مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا حکومت کو نوٹس
ٹرمپ نے روسی ریفائنریوں پر حملے کرنے پر زیلنسکی کی تنقید کی
دہلی میں احتجاج کے باعث 2 ہزار کروڑ روپے کا کاروبار متاثر، سی ٹی آئی کا دعویٰ
سردی کے ایام شروع ہونے سے قبل ہی رسوئی گیس اور دیگر ضروریات کی قلت
تھائی لینڈ کی ملکہ نے جنگی طیارہ اڑایا
ناگسری کلاروس میں ہزاروں روپے مالیت کی عمارتی لکڑی ضبط
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی نو منتخب کپتان اسمرتی مندھانا یونیسیف انڈیا کی ’سیلیبریٹی ایڈووکیٹ‘ مقرر
’مجھے بیڈ روم سے گھسیٹ کر لے گئے، چپل تک نہیں پہننے دی‘، دھرو راٹھی کا الزام، مودی حکومت پر ڈکٹیٹرشپ کا دعویٰ
ریاض ایئرپورٹ پر حملہ: ہندوستان کی شدید مذمت، سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار










