Inattention and carelessness of concerned authorities towards natural springs

قدرتی چشموں کے تئیں متعلقہ حکام کی عدم توجہی اورلاپرواہی

خانیار میں واقع چشمہ بھی خستہ حال,ڈپٹی کمشنر سری نگر سے اسکوبچانے کیلئے فوری کارروائی کی اپیل

سری نگر//قدرتی چشمے نہ صرف وادی کشمیر کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے ہیں بلکہ مختلف علاقوں میں یہی چشمے کھیتوں کو سیراب بھی کرتے ہیں اورلوگ ان چشموںکاپانی گھروں میں پینے کیلئے استعمال بھی کیاکرتے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث پہلے ہی درجنوں قدرتی چشمے قصئہ پارینہ بن چکے ہیں اورباقی موجود چشموںکے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے بھی کوئی پالیسی نہیں اپنائی جارہی ہے ۔شہرخاص کے خانیار علاقہ میں واقع آستانہ عالیہ حضرت شیخ سید عبدلقادر جیلانی العروف پیر دستگیر صاحب کے نزدیک ہی ایک قدرتی چشمہ موجود ہے ،جہاں سے لوگ پانی برتنوںمیں لے جاتے ہیں۔آس پاس رہنے والے لوگ اسی چشمے کاپانی گھروں میں پینے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔لیکن ستم ظریفی کی بات یہ ہے کی اس چشمے کی خوبصورتی کو نظر لگی ہے اور یہ چشمہ خستہ ہورہا ہے،چشمے کے آس پاس نہ فینسنگ ہے نہ ہی کوئی دیوار اور آس پاس کی نالیاں بھی بلاک ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے ا س قدرتی چشمے کا پانی گندا ہوتا جارہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے اس چشمے میں کئی مرے ہوئے جانور بی نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے بدبو بھی پھل جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر ضلع انتظامیہ اس چشمے کی طرف توجہ دیتی تو اس کی حالت نہ ہوتی ۔ لوگوں نے کہاکہ اگر چہ مونسپل حکام نے یہاں کا دورہ بھی کیا لیکن انہوںنے اس چشمے کی صفائی اوراسکوبچانے کیلئے آج تک کوئی کارروائی نہیں کی ۔مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سری نگر سے اپیل کی کہ وہ اس قدرتی چشمے ک طرف توجہ دیں تاکہ اسکاتحفظ یقینی بن سکے ۔