جموں//قبائلی علاقوں میں جی پی ڈی پی کی تیاری کے لئے دو روزہ کپسٹی بلڈنگ ٹریننگ پروگرام کا پنچایت بھون جموں میں اِفتتاح کیا گیا۔ اِس تربیتی پروگرام کا اہتمام نیشنل ٹرائبل ریسرچ اِنسٹی چیوٹ نے قبائلی ریسرچ انسٹی چیوٹ جموں و کشمیر کے اشتراک سے کیا ہے۔کپسٹی بلڈنگ ٹریننگ پروگرام میں قبائلی پنچایتوں کے منتخب نمائندوں ، اَفسران وملازمین اور ماسٹر ٹرینروں سمیت زائد اَز 100 شرکأ نے شرکت کی ۔ یہ پروگرام جنجاتیہ گورو سپتہ کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا ہے جو 15 ؍ نومبر کو برسا منڈ ا کے یوم پیدائش پر شروع ہوا ہے۔اِفتتاح خطاب جوائنٹ سیکرٹری مرکزی وزارتِ قبائلی اَمور نے پیش کیا۔سیکرٹری قبائلی اَمور جموںوکشمیر ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے کہا کہ کپسٹی بلڈنگ پروگرام نہ صرف شرکأ کو جی پی ڈی پی کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں آگاہ کرنے میں مدد دے گا بلکہ انہیں حکومت کے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کرے گا۔ اُنہوں نے شرکأ پر زور دیا کہ وہ تربیتی پروگرام میں گہری دلچسپی لیں کیوں کہ یہ پروگرام نچلی سطح کی جمہوریت کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا کیوں کہ پی آر آئیز کو جی پی ڈی پی کے مختلف پہلوئوں سے آگاہ کرنے وہ اَپنے علاقوں کی قبائلی طبقوں کی ترقی میں فعال کردار اَدا کرسکتے ہیں۔اُنہوں نے قبائلی اَمور محکمہ کے قبائلی برادریوں کی فلاح و بہبود اور قبائلی علاقوں کی ترقی کے لئے کئے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے حال ہی میں نقل مکانی کرنے والی آبادی کا قبائلی سروسے کیا ہے اور ایسی آبادی کی فلاح و بہبود کے لئے قبائلی ٹرانزٹ رہائش گاہیں تعمیر ہو رہی ہے۔اُنہوں نے قبائلی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف سکیموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی طرف سے شروع کی گئی مختلف سکیموں میں 835 منی شیپ فارموں کی ترقی شامل ہے جس کے لئے یوٹی کیپکس بجٹ سکیم ’’ اِنفرادسٹرکچر فار دی ویلفیئر آف قبائل ‘‘ کے تحت فنڈس جاری کئے گئے ہیں ۔ھیڑ پالن محکمہ کی ’’ انٹگریٹیڈ شیپ ڈیولپمنٹ سکیم ( آئی ایس ڈی ایس) کے تحت 18 دودھ دیہاتوں کو منظوری دی گئی ہے ،جموں و کشمیر یوٹی کے مختلف اَضلاع میں29 کلسٹر ٹرائبل ماڈل ولیجز زیر ترقی ہیں جن میں ہر ایک پروجیکٹ کی لاگت 1000 لاکھ روپے ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹرائبل ریسرچ انسٹی چیٹ قبائلی ثقافتی ورثے کی ترقی اورتحفظ پر بھی کام کر رہا ہے، قبائلیوں اور قبائلی امور سے وابستہ افراداور اِداروں کی استعداد کار میں اِضافہ، معلوماتی ترسیل اور بیداری پیدا کر رہا ہے اور کپسٹی بلڈنگ پروگرام اس کا ایک مقصد ہے۔اُنہوں نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں اِس طرح کی کپسٹی بلڈنگ ٹریننگ پروگرام ضلع اور بلاک سطح پر بھی منعقد کئے جائیں گے۔ٹریننگ پروگرام میں دیگر لوگوں کے علاوہ سپیشل ڈائریکٹر نیشنل ٹرائبل ریسرچ اِنسٹی چیوٹ آئی آئی پی اے ، نئی دہلی ڈاکٹر نوپور تیواری، ڈائریکٹر قبائلی امور جموںوکشمیر ایم اے مرزا، سپیشل سیکرٹری ( ریٹائرڈ) مرکزی پنچایت راج وزارت،او ایس ڈیز مشن یوتھ جے اینڈ کے ڈاکٹر بالا پرساد نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیر ہاٹ میں سولفل کشمیر اقدام کے تحت ’ اَپنے کاریگر کو جانیں‘ کا اِفتتاح کیا
وزیر اعلیٰ نے تجدید شدہ وار میموریل کو دوبارہ وقف کیا اورجے اینڈ کے لائٹ اِنفنٹری رجمنٹل سینٹر کی 78 ویں یوم تاسیس تقریب میں شرکت کی
’ نشہ مُکت جموںوکشمیر ابھیان‘
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر کے اَضلاع میں کے وِی اور جے این وِی کے قیام کے عمل کا جائزہ لیا
گذشتہ سال سے جموں و کشمیر میں 30 ہزار پوسٹوں کو ریفر کیا گیا ،
چیف سیکرٹری نے 100 روزہ نشہ مکت جے اینڈ کے مہم کیلئے نتائج پر مبنی ایجنڈا طے کیا
روس، امارات کا خلیج میں کشیدگی پر تبادلہ خیال
پوپ لیو الجزائر کی مسجد میں جوتے اتار کر داخل ہوئے
امریکہ کا ایران سے 20 سال تک یورینیم افزودگی روکنے کا مطالبہ
امریکی ناکہ بندی سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا: چین










