Pakistan has increased the number of mobile towers in Pakistan-administered Kashmir to help militants

قاضی گنڈ میں جیو موبائیل نیٹ ورک کی ناقص سروس

صارفین کو شدید پریشانیوں کا سامنا ، اعلیٰ حکام سے اپیل

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گیٹ وے آف کشمیر قصبہ قاضی گنڈ علاقے میں جیو موبائیل نیٹ ورک کی عدم دستیابی کے نتیجے میں صارفین کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔مقامی لوگوں نے وی او آئی نمائندے کو بتایا کہ سگنل نے ہونے کے نتیجے میں نہ موبائل پر صحیح طریقے سے بات کی جاتی ہے اور ناہی انٹرنیٹ چلتا ہے اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقے میں موبائل صارفین نے کہا ہے کہ علاقے میں جیو نیٹ ورک کی ناقص سروس کی وجہ سے صارفین پریشان ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ نہ موبائل پر صحیح طریقے سے بات کی جاسکتی ہے اور ناہی انٹرنیٹ چلتا ہے جو صارفین کیلئے باعث پریشانی ہے۔ لوگوںنے کہا کہ اس سلسلے میں اگرچہ کئی بار متعلقہ ذمہ داروں سے بات کی گئی لیکن انہوں نے اس سلسلے میں کوئی بھی قدم نہیں اْٹھایا۔ مقامی لوگوں نے جیو کے اعلیٰ زذمہ داران اور اننت ناگ سرکل کے ہیڈ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں فوری اقدامات اْٹھائیں۔