قاضی گنڈ حادثے میں ڈرائیور جاں بحق، 6زخمی

سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک ٹرک نے ایک مسافر برداری گاڑی کو شدیدٹکر مار دی ہے جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے جبکہ گاڑی میں سوار دیگر 6افراد زخمی ہوئے ہیں جن کوفوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق کولگام ضلع میں جموں سری نگر شاہراہ پر قاضی گنڈ کے لیوڈورا علاقے میں ایک حادثے میں ایک ڈرائیور کی موت ہو گئی جبکہ خاندان کے 6 افراد زخمی ہو گئے۔ایک اہلکار نے کو بتایا کہ ایک گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر (JK06B 0901 ) تھا، سری نگر سے جاتے ہوئے، قاضی گنڈ میں اخروٹ فیکٹری کے قریب سفر کرنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گیا۔انہوں نے کہا، “حادثے کے نتیجے میں ایکو گاڑی میں سوار تمام سات افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قاضی گنڈ کے ایمرجنسی ہسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا”۔انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک ڈرائیور کی شناخت معروف احمد بٹ ولد نیاز احمد بٹ ساکن ڈوڈہ کے طور پر ہوئی، اسپتال میں دم توڑ گیا۔انہوں نے زخمیوں کی شناخت غلام قادر بٹ ولد محمد عبداللہ، محمد نیاز بھٹ ولد غلام قادر، ممتاز احمد بٹ ولد غلام قادر، مبینہ بیگم زوجہ نیاز احمد بٹ، مہوش اختر بیٹی محمد نیاز کے طور پر کی ہے۔ معروف ممتاز بھٹ ولد محمد نیاز اور ابشا بانو بیٹی محمد نیاز تمام ڈوڈہ کے رہائشی ہیں۔دریں اثنا، ایف آئی آر نمبر 206/2023کے تحت سیکشن 279، 337 آئی پی سی کے تحت قاضی گنڈ پولس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے