Important initiative to help pilots avoid disorientation during aerial flight

فضائی پرواز کے دوران پائلٹوں کو راہ بھٹکنے سے بچنے میں مدد کیلئے اہم پہل

ہندوستانی لڑاکا طیاروں کو جلد ہی ڈیجیٹل نقشوں سے لیس کیا جائے گا

سرینگر // فضائی پرواز کے دوران پائلٹوں کو راہ دکھانے کیلئے ہندوستانی لڑاکا طیاروں کو جلد ہی ڈیجیٹل نقشوں سے لیس کیا جائے گا ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق ہندوستانی لڑاکا طیاروں کو جلد ہی ڈیجیٹل نقشوں سے لیس کیا جائے گا تاکہ پائلٹوں کو راہ بھٹکنے سے بچنے میں مدد ملے۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اب کوئی بھی پائلٹ غلطی سے سرحد پار نہیں کرے گا۔ ڈائریکٹر، انجینئرنگ اینڈ آر اینڈ ڈی ایچ اے ایل نے کہا کہ اب کسی پائلٹ کے پاس دستی نقشہ نہیں ہوگا کیونکہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے پائلٹوں کیلئے ایک ڈیجیٹل نقشہ تیار کیا ہے۔دفاعی صنعت کار کی توقع ہے کہ جنگی حالات میں، ڈیجیٹل نقشوں سے پائلٹوں کو سمت کھونے سے بچنے اور حدود میں رہنے میں مدد ملے گی۔ ہندوستانی لڑاکا طیاروں کو جدید ترین ڈیجیٹل نقشوں سے لیس کرنے کا عمل پہلے سے ہی جاری ہے۔سنیل نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ پائلٹ پرواز کے دوران اپنے کاک پٹ ڈسپلے پر نقشہ چیک کر سکیں گے اور اس سے نیویگیشن میں مدد ملے گی۔نقشہ2Dاور 3Dمیں دستیاب ہوگا۔ اگر وہ پہاڑی علاقے میں ہوں تو پائلٹوں کو پیشگی اطلاع دی جائے گی۔ اس سے اونچے پہاڑی علاقوں میں حادثات کا امکان کم ہو جائے گا۔ ڈیجیٹل نقشہ دشمن کے فوجی اڈوں اور فضائی دفاع کے بارے میں بھی بتائے گا۔ ڈجیٹل نقشے ہندوستان میں دفاعی شعبے میں خود انحصاری کو فروغ دینے کیلئے ڈیزائن اور تیار کیے گئے ہیں۔ان کو تمام لڑاکا طیاروں میں نصب کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت کم ممالک ایسے نقشے خود بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔سنیل نے کہاکہ ہم انہیں ہر ہوائی جہاز میں فٹ کریں گے۔ اس کے تمام ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر ملک میں بنائے گئے ہیں۔ پہلے یہ نقشے صرف بیرون ملک ہی بنتے تھے، لیکن ہم نے ان کی تیاری شروع نہیں کی ہے۔