modi

عید کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ جموںکشمیر متوقع

21جون کو سرینگر میں منعقدہونے والے یوگا تقریب میں شرکت کریں گے

سرینگر///وزیر اعظم نریندر مودی ممکنہ طور پر 21جون کو وارد کشمیر ہوں گے جہاں وہ انٹرنیشنل یوگا ڈے کے سلسلے میں یوگا تقریب میں شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کئی سیاسی جماعتوں کے لیڈران سے بھی ملاقات کریں گے ۔جبکہ ممکنہ طور پر وہ بی جے پی کے لیڈران سے اسمبلی انتخابات کیلئے کی جارہی تیاریوں سے بھی بات کریں گے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق توقع ہے کہ وزیر اعظم مودی 21 جون کو سری نگر میں بین الاقوامی یوگا ڈے میں شرکت کے لیے کشمیر کا دورہ کریں گے۔ معتبر ذرائع کے مطابق وہ ڈل جھیل کے کنارے واقع ایس کے آئی سی سی میں ہونے والی تقریب میں شامل ہوں گے۔ جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل اس موقع کے لیے 3000 کھلاڑیوں کو متحرک کر رہی ہے۔وزیر اعظم یوگا تقریب میں شرکت کے علاوہ کئی متعدد پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے اور سیاسی جماعتوں کے لیڈران بشمول بی جے پی لیڈران سے بھی ملنے کی امید ہے جس دوران جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے زمینی سطح پر کی جارہی سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں بھی لیڈران سے بات کریں گے ۔