national confrence

عوامی نیشنل کانفرنس نے کیا منشور’جموں کشمیر پہلے‘ جاری

وژن دستاویز میں دفعہ370 کی بحالی، امن، اور ترقی کے منصوبے پیش

سرینگر// عوامی نیشنل کانفرنس نے آئندہ اسمبلی الیکشن کیلئے اپنے منشور’’جموں کشمیر پہلے ،ویڑن دستاویز ‘‘ کو جاری کیا۔اتوار کو پارٹی ہیڈ کواٹر میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے سنیئر نائب صدر مظفر شاہ نے منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ دستاویز وسیع پیمانے پر مسائل کا احاطہ کرتی ہے جن میں انتظامیہ سے لے کر اقتصادی ترقی تک شامل ہیں۔ منشور میں دفعہ 370 اور 35A کی بحالی، افسپاکا خاتمہ، اور جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی حیثیت دینے کے عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔ دستاویز میں شامل اہم نکات میں جموں کشمیر میں آئینی بحالی اور عوامی نیشنل کانفرنس نے آرٹیکل 370 اور 35A کی بحالی کا دوبارہ مطالبہ کیا ہے، اور ان کے آئینی جواز اور خطے کی خود مختاری کے لیے اہمیت پر زور دیا ہے۔ منشور میں افسپا کے خاتمے اور خطے میں امن و حقوق انسانی کے فروغ کی اپیل کی ہے۔ عوامی نیشنل کانفرنس نے مکمل ریاستی حیثیت کی بحالی، دربار موروایات کی بحالی، بے روزگاری، پانی کی کمی، اور بجلی کی قلت جیسے مسائل کے حل کے لیے منصوبے پیش کیے ہیں۔ دستاویز میں مقامی کاروباریوں کو بااختیار بنانے اور ثقافتی ورثے کے تحفظ پر توجہ دیتے ہوئے ملازمتوں کی تخلیق، صنعتی ترقی، اور سیاحت کے فروغ کے لیے تجاویز شامل ہیں۔ عوامی نیشنل کانفرنس نے سماجی بہبود کے اسکیموں، خواتین کی بااختیاری، اور بزرگوں اور پسماندہ طبقوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی نے ماحولیاتی تحفظ کے منصوبے پیش کیے ہیں جن میں جنگلات کی بحالی، فضلہ کے انتظام، اور پانی کے ذخائر کے تحفظ شامل ہیں۔ عوامی نیشنل کانفرنس کا ویڑن دستاویز جموں و کشمیر کے مستقبل کے لیے ایک تفصیلی روڈ میپ فراہم کرتی ہے، اور پارٹی کے ترجیحات اور خطے کے لیے خواہشات کو اجاگر کرتی ہے۔